217

الیکشن حلقہ بندیوں کے بعد فروری میں ہونگے: رانا ثنااللہ

الیکشن حلقہ بندیوں کے بعد فروری میں ہونگے: رانا ثنااللہ

الیکشن حلقہ بندیوں کے بعد فروری میں ہونگے: رانا ثنااللہ

پیپلزپارٹی کی تنقید کاکوئی جواز نہیں، پیپلزپارٹی کو انتخابات سے قبل ٹرانسفر پوسٹنگ کا بیانیہ سوٹ کرتا ہے: رہنما (ن) لیگ/ فائل فوٹو
پیپلزپارٹی کی تنقید کاکوئی جواز نہیں، پیپلزپارٹی کو انتخابات سے قبل ٹرانسفر پوسٹنگ کا بیانیہ سوٹ کرتا ہے: رہنما (ن) لیگ/ فائل فوٹو

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر داخلہ فروری کے پہلے ہفتے میں انتخابات کی پیشگوئی کی ہے۔

جیونیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ فروری کے پہلے ہفتے میں الیکشن ہوں گے اور الیکشن حلقہ بندیوں کے بعد ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ حلقہ بندیوں کا عمل شروع ہونے کے بعد صدرانتخابات کی تاریخ کا اعلان نہیں کرسکتے، الیکشن سے قبل ٹرانسفر پوسٹنگ ہوتی ہیں، پیپلزپارٹی کی تنقید کاکوئی جواز نہیں، پیپلزپارٹی کو انتخابات سے قبل ٹرانسفر پوسٹنگ کا بیانیہ سوٹ کرتا ہے۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی نا اہلی ختم ہوچکی، ان کو جس کیس میں سزا ہوئی وہ کمزور ہے، نواز شریف اپنی سزا کے خلاف نظرثانی اپیل کریں گے جس میں ضمانت یقینی ہے۔

https://youtu.be/kNBUvwOvPq4

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں