150

توشہ خانہ کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کا تحریری فیصلہ جاری

توشہ خانہ کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کا تحریری فیصلہ جاری

توشہ خانہ کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کا تحریری فیصلہ جاری

اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی توشہ خانہ کیس میں سزا معطلی سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سےتوشہ خانہ کیس میں عمران خان کی سزا معطلی سے متعلق 8 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔

عدالت نے فیصلہ دیا کہ ٹرائل کورٹ کی سنائی گئی 3 سال قید اور 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا معطل کی جاتی ہے۔

تحریری فیصلے میں اسلام آباد ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ ٹرائل کورٹ نے الیکشن ایکٹ کے تحت الیکشن کمیشن کی کمپلینٹ پر سزا کا فیصلہ سنایا تھا۔

گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سزا معطلی کی درخواست پر فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے زبانی طور پر مختصر فیصلہ سنایا اور چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں سزا معطلی کی درخواست منظور کی۔

عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سزا معطل کرتے ہوئے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

عدالت نے پی ٹی آئی کے وکلا سے کہا کہ تحریری فیصلے میں سزا معطلی کی وجوہات بتائی جائیں گی اور تحریری فیصلہ جلد جاری کردیا جائے گا، جبکہ اب تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں