118

فیض آباددھرنا؛ خادم رضوی کے مزید 14مقدمات میں وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد: پولیس نے گزشتہ برس فیض آباد انٹر چینج پر دیئے گئے دھرنے کے دوران قائم مزید 14 مقدمات میں خادم حسین رضوی سمیت دیگر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کی انڈسٹریل ایریا زون پولیس نے خادم حسین رضوی و دیگر کے خلاف مختلف عدالتوں سے وارنٹ گرفتاری حاصل کرلیے ہیں، ان مقدمات میں خادم حسین رضوی اور ان کے دیگر ساتھیوں پر دہشتگردی ایکٹ کی دفعہ 7 بھی شامل ہیں

واضح رہے کہ فیض آباد دھرنے سے متعلق کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی زیر سماعت ہے جب کہ انسداد دہشتگردی کی عدالت اس سے قبل بھی خادم حسین رضوی اور ان کے ساتھیوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرچکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں