156

لیڈی ہیلتھ ورکر جنت بی بی کے جواں سال بیٹے کے قاتلوں کو گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لایا ، آمنہ خان کاکڑ

لیڈی ہیلتھ ورکر جنت بی بی کے جواں سال بیٹے کے قاتلوں کو گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لایا ، آمنہ خان کاکڑ

کوئٹہ(پ ر) نیشنل پروگرام ایمپلائیز یونین بلوچستان کی میڈیا کوارڈی نیٹر آمنہ خان کاکڑ اور صوبائی کابینہ کی اراکین محترمہ رشیدہ سمالانی، ناہید جمالی، بی بی جان بلوچ، ضلع کوئٹہ کی صدر پروین سخی نے گزشتہ دنوں لیڈی ہیلتھ ورکر جنت بی بی کے جواں سال بیٹے کی شہادت پر تعزیت کے لئے ان کے گھر سریاب کیچی بیگ گئے

اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام لواحقین کو صبرِجمیل عطاء فرمائے واضع رہے کہ نیشنل پروگرام ایمپلائیز یونین بلوچستان کی جانب سے ایک احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی جس کی قیادت میڈیاکوارڈی نیٹر آمنہ خان کاکڑ، صوبائی کابینہ سے محترمہ رشیدہ سمالانی اور ضلع کوئٹہ کی صدر پروین سخی نے کی احتجاجی ریلی میٹرو پولیٹن سے ہوتی ہوئی پریس کلب کوئٹہ تک ایک بڑے مظاہرے میں تبدیل ہو گئی جس میں شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے کہا

کہ لیڈی ہیلتھ ورکر کے جواں سال بیٹے کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے مظاہرے میں بلوچستان پیرا میڈکس کے صوبائی صدر بشیر احمد چھلگری نے بھی اظہارِ یکجہتی کیا اس مظاہرے میں لیڈی ہیلتھ سپروائزر شازیہ آفتاب، غزالہ جبین زمرد بشیر اور دیگر نے بڑی تعدادمیں شرکت کی ریلی کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں قاتلوں کی گرفتاری کے لئے بینرز اور پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں