216

عمران خان سے تفتیش کیلئے نیب کی کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی

عمران خان سے تفتیش کیلئے نیب کی کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی

عمران خان سے تفتیش کیلئے نیب کی کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی

سابق وزیر اعظم عمران خان سے تفتیش کے لیے نیب کی کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی۔

ذرائع کے مطابق کمبائنڈ انوسٹی گیشن ٹیم کے سربراہ ڈائریکٹر نیب راولپنڈی حیدر فاروق ہیں اور ٹیم کے دوسرے ارکان میں ڈائریکٹر نوید حیدر، تفتیشی افسر چوہدری اصغر شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب ٹیم عمران خان سےالقادریونیورسٹی کی 490کنال اراضی کی الاٹمنٹ پرتفتیش کرے گی، تفتیشی ٹیم نے عمران خان سے تفتیش کے لیے سوالات تیار کررکھے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ نیب کی تفتیشی ٹیم ریمانڈ کے بعد عمران خان سے مزید پوچھ گچھ کرے گی، نیب کی تفتیشی ٹیم جلد شہزاد اکبر، عمران خان سے معاہدے پرتفتیش کرے گی۔

خیال رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتار کرلیا ہے۔

جس کے بعد ملک کے کئی شہروں میں پی ٹی آئی کارکنوں نے احتجاج کیا ہے۔

۔
https://www.youtube.com/watch?v=1Z7LuhfeN8U

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں