71

ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ میں دن دیہاڑے قتل کی واردات

ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ میں دن دیہاڑے قتل کی واردات

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)شیخوپورہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں سیکیورٹی کے ناقص انتظامات کے باعث مسلح موٹر سائیکل سوار دن دیہاڑے ہسپتال میں گھس آئے- ذرائع کے مطابق ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ میں دن دیہاڑے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان لڑکی مبینہ طور پر قتل ہوگئی-

تھانہ اے ڈویژن پولیس نے مقتولہ کی والدہ صائمہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے، پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والی لڑکی کی شناخت ایمان مسیح کے نام سے ہوئی، مقتولہ ایمان مسیح اور اسکی والدہ صائمہ کو گھریلو تنازع کے دوران صلح کے لئے عزیزوں نے بہانے سے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بلوا کر مبینہ طور پر جان سے مار دیا۔ اس واقعہ کے فوری بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی-

ہسپتال میں دن دیہاڑے اس طرح مسلح افراد کا داخل ہونا اور سرعام شہری کا قتل ڈی ایچ کیو ہسپتال کی سیکورٹی پر بھی واضع سوالیہ نشان ہے- گرجا کالونی شیخوپورہ کی رہائشی مقتولہ کی والدہ صائمہ کی مدعیت میں پولیس نے 302/109/148/149 ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے، نعش کو پوسٹمارم کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا، پولیس مصروف تفتیش ہے، تھانہ اے ڈویژن پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ملزمان کو گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا جس کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں