182

مایوسی کی صورر میں ملنگ کور اپنے دفاع پر مجبور ہو جائیں گے. ملنگ کور مشران کی پریس کانفرنس

مایوسی کی صورر میں ملنگ کور اپنے دفاع پر مجبور ہو جائیں گے. ملنگ کور مشران کی پریس کانفرنس

ضلع مہمند.
تورا خواہ ماربل مائنز مقامی آبادی ملنگ کور کی ذاتی ملکیت ہے. مذکورہ مائنز میں ملنگ کور کے تمام قبیلے برابر حقدار ہیں. جن کی لیز قومی مشاورت اور اتفاق رائے سے ہونگے. مگر ڈی آر سی نے ہیرا پھیری کرکے اکثریت کو اقلیت میں بدل دیا. اے سی بائیزئے نے طورہ خواہ ماربل مائنز میں ہمارے ڈھیرے غیر قانونی لیز ہولڈر کے اشارے پر زبردستی خالی کرکے قوم کے ساتھ ظلم کیا. ڈھیرے زبردستی خالی کرانے کے موقع پر اے سی بائیزئے کے ساتھ ملک فیاض ان کی پولیس باڈی گارڈ سمیت سول اسلحہ بردار ٹولہ بھی شامل تھا.

مہمند مشران قومی رسم و رواج کے مطابق ملنگ کور تنازعہ میں کردار ادا کریں. ڈی سی مہمند ملنگ کور کے ساتھ ہونے والے ظلم کا فوری نوٹس لیکر شاہدالرحمان کے جعلی لیز خارج کریں. ورنہ مایوسی کی صورر میں ملنگ کور اپنے دفاع پر مجبور ہو جائیں گے. ملنگ کور مشران کی پریس کانفرنس میں اظہار خیال۔

مہمند تحصیل بائیزئی ملنگ کور کے مختلف قبیلوں کے مشران ملک حبیب الرحمان، ملک خان زادہ، ملک علی اکبر، ملک عبدالرحمان و دیگر نے مہمند پریس کلب میں پریس کانفرنس کے موقع پر ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا. کہ 2004 کو ملنگ کور نے اپنے ذاتی ملکیت تورا خواہ ماربل مائنز کے لئے ٹھیکہ دار کیساتھ لیز کیا. چونکہ مائنز رسائی کے لئے ٹھیکہ دار نے سرمایہ لگا کر روڈ بھی بنا لیا .

مگر چند عرصہ قبل ایک ٹولہ نے شاہدالرحمان ولد سیدالرحمان قوم کی اتفاق و مشاورت کے بغیر خفیہ لیز کیا. جن سے تنازعہ نے جنم لیا. حالانکہ تنازعہ کے حل میں ڈی آر سی جرگہ نے اثر رسوخ اور لالچ کے بنیاد پر ہیرا پھیری کرکے اکثریت کو اقلیت میں بدل دیا. جبکہ قومی رسم و رواج کے مطابق صرف مقامی رہائشی گھرانوں کی افراد نفع میں حصہ دار اور لیز رائے کی مقدار تصور ہوتے ہیں.

کیونکہ وہ قومی ذمہ داریوں سمیت علاقے کے رکھوالی اور بیشتر مواقع میں نقصانات برداشت کرتے ہیں. انہوں نے ڈی سی مہمند سمیت ڈائریکٹر منرل و دیگر اعلی حکام سے مطالبہ کیا. کہ اے سی بائیزئے نے ملک فیاض اور ان کے سول و سرکاری باڈی گارڈز نے گزشتہ روز بغیر کسی قانونی جواز کے ملنگ کور کو اپنے ذاتی ملکیت سے بے دخل کردی. جبکہ کاروائی کے دوران اے سی بائیزئے نے ملنگ کور کو دھمکی دی.

کہ اگر ملک فیاض اور ملنگ کور کے درمیان کوئی واقعہ رونما ہوا تو ہم ملنگ کور کے خلاف یکطرفہ ایف آئی آر درج کرائیں گے. انہوں نے مذکورہ افسران سے ملنگ کور کے ساتھ کئے گئے ظلم کا فوری نوٹس اور جعلی لیز خارج کرانے کا پر زور مطالبہ کیا. ورنہ مایوسی کے صورت میں ملنگ کور اپنے دفاع پر مجبور ہونگے. ملنگ کور مشران نے مہمند قومی مشران سے تنازعہ میں ثالثی کردار ادا کرنے کے پیشکش کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں