227

حافظ آباد آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی خصوصی ہدایات پر پنجاب بھر کی طرح ضلع حافظ آباد میں بھی 04 اگست کو یوم شہدائے پولیس کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا

حافظ آباد آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی خصوصی ہدایات پر پنجاب بھر کی طرح ضلع حافظ آباد میں بھی 04 اگست کو یوم شہدائے پولیس کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا

پنڈی بھٹیاں(تحصیل رپورٹر/عامر شہزاد سے)حافظ آباد آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی خصوصی ہدایات پر پنجاب بھر کی طرح ضلع حافظ آباد میں بھی 04 اگست کو یوم شہدائے پولیس کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب فیصل شاہکار کی خصوصی ہدایات پر پنجاب بھر کی طرح حافظ آباد میں بھی شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس افسران و جوانوں کی یاد میں آج یوم شہدائے پولیس منایا گیا۔

تقریب میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عاقل حسین چوہان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سردار موارہن خان نے شرکت کی۔ ڈی پی او حافظ آباد سردار موارہن خان نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عاقل حسین چوہان کے ہمراہ یاد گار شہداء پر حاضری دی۔ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے یاد گار شہداء پر سلامی پیش کی۔ یاد گار شہداء پولیس پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی اور فاتحہ خوانی کی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عاقل حسین چوہان کا کہنا تھا کہ ہم پولیس کے شہداء کے شکر گزار ہیں جنہوں نے عوام کے کل کو محفوظ بنانے کے لیے اپنا آج قربان کر دیا۔ شہداء ہمارے ملک کا سرمایہ ہیں اور یہ ملک ان کے خونوں سے سجا ہوا ہے۔ ڈی پی او حافظ آباد سردار موارہن خان کا شہداء کی فیملیز سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم آج ان تمام شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے ہم سب کے جان و مال کے حفاظت کے لئے موت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے جام شہادت نوش کیا۔

پنجاب پولیس کے شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔ ہم بحیثیت قوم اپنے شہداء کی لازوال قربانیوں کے مقروض ہیں۔ آج ان شہداء کی قربانیوں کی وجہ سے معاشرہ میں پرسکون اور خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں۔ ہمیں حافظ آباد پولیس کے شہداء پر فخر ہے۔ ہم شہداء پولیس کی فیملیز کا بڑے احترام سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے اپنے عزیز رشتوں کی قربانی دی۔ ہم بھی شہداء کی راہ پر ہیں وہ سبقت لے گئے ہم پیچھے رہ گئے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے شہداء کی فیملیز اور بچوں میں تحائف تقسیم کیے۔ ڈی پی او، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اور دیگر افسران نے شہداء کی فیملیز کے ساتھ کھانے میں شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر شہداء پولیس کے خاندانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے رخصت کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں