5

سجاگ بار تحریک کا دنیا کے عظیم مفکر انقلابی رہنماء لینین کی 152 ویں سالگرہ کے موقع پر خراج پیش کیک کاٹا گیا

سجاگ بار تحریک کا دنیا کے عظیم مفکر انقلابی رہنماء لینین کی 152 ویں سالگرہ کے موقع پر خراج پیش کیک کاٹا گیا

ٹھٹھہ نمائندہ
سجاگ بار تحریک یونٹ گھگھر پھاٹک کراچی کی جانب سے دنیا کے عظیم انقلابی رہنما و مفکر کامریڈ ولادیمیر لینن کی 152ویں سالگرہ سندھیانی تحریک کے رہنما پرھ سومرو سندھی گرلز اسٹوڈینٹس تحریک یونٹ گھگھر کی صدر ساکھ سندھو اور سجاگ بار تحریک یونٹ گھگھر کے صدر کاشف کوکھر و دیگر کی رہنمائی میں منائی گئی

اس موقع پر بچوں اور بچیوں نے کامریڈ لینین کی ابتدائی زندگی اور انقلابی جدوجہد کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم خوش نصیب ہیں کہ ہمیں کامریڈ لینین جیسے فکری رہنماؤں کو سمجھنے اور ان کے بارے میں جاننے کا موقع ملا ہے ایسے عظیم شخصیات کو پڑھنے سمجھنے اور ان کے نظریے کو پھیلاتے رہنا چاہیے

اور ان پر عمل کر کے اپنے مسائل کو حل کرنے کے لئے عملی جدوجہد کی راہ پر گامزن ہونا ہمارا فرض بنتا ہے اس موقع پر ایس بی ٹی رہنما سھیل علی ، سارنگ لاشاری ، نائمہ چانڈیو ، علیزہ ثناء ، فرحان ، عتیق اور دیگر نے کامریڈ لینن کے اقوال اور ان کو عقیدت پیش کرنے کے لیے شاعری پیش کی کامریڈ لینن کی سالگرہ کے موقع پر ایس جی ایس ٹی رہنما ساک سندھو نے کامریڈ لینن کی سیاسی عملی انقلابی جدوجہد کو پیش کیا جس میں کامریڈ لینن کی سیاسی شروعات اور انقلاب روس کی جدوجہد کو بیان کیا گیا

ایس جی ایس ٹی گھگھر کی رہنما افشاں نے بھی کامریڈ لینن کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ایسے عظیم رہنماؤں کی رہنمائی سے ہم وہ کچھ حاصل کر سکتے ہیں جن کو جاننے اور سمجھنے سے ہمیں روکا گیا ہے

ہم بھی عظیم انقلابی رہنماؤں کے نظریے کی پیروی کرتے ہوئے اپنے جان مال دھرتی اور مظلوم عوام کی محنت کا جائز حق دلوانے کے لیے آواز بلند کریں گے سندھیانی تحریک کی رہنما پرھ سومرو نے کہا کہ ہم یہاں جس تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے اکٹھے ہوئے ہیں وہ ہمارے محترم قائد رسول بخش پلیجو کی وجہ سے ممکن ہوا ہے

جنہوں نے ہمیں اپنے فکری اساتذہ سے ملاقات کروائی اور ہمیں انکی عملی انقلابی جدوجہد کے بارے میں روشناس کروایا آج ہم اپنے فکری استاد عظیم انقلابی رہنما کامریڈ لینن کا 152 واں جنم دن منانے کو یہاں اکٹھے ہوئے ہیں انکے کردار اور عمل کو یاد کرکے انہیں خراج پیش کرتے ہوئے فخر محسوس کر رہے ہیں

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہمیں یہ موقع ملا ہے کہ ہم بھی اپنی دھرتی کی مان شان اور اپنی دھرتی واسیوں کی شان کو زندہ رکھنے کے لئے کوشاں رہیں گے کامریڈ لینین کی 152 ویں سالگرہ کے حوالے سے کیک کاٹنے کی تقریب بھی کی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں