248

ٹھٹھہ:جامعہ اشاعت القرآن دھابیجی میں سالانہ عظمت قرآن کانفرنس منعقد 40 کے قریب طلباء کی دستار بندی

ٹھٹھہ:جامعہ اشاعت القرآن دھابیجی میں سالانہ عظمت قرآن کانفرنس منعقد 40 کے قریب طلباء کی دستار بندی

ٹھٹھہ (امین فاروقی بیورو چیف)جامعہ اشاعت القرآن دھابیجی میں سالانہ عظمت قرآن کانفرنس منعقد 40 کے قریب طلباء کی دستار بندی مدارس دینیہ اسلام کی بنیادی چھاونیاں ہیں علماءکرام کا خطاب
گذشتہ شب دھابیجی میں قائم جامعہ اشاعت القرآن میں سالانہ عظمت قرآن کانفرنس منعقد ہوئ جہاں 40 کے قریب طلباء کی تکمیل قرآن پر دستار بندی کی گئ کانفرنس میں شیخ الحدیث مولانا شفیق الرحمان کشمیری ، جمعیت علماء اسلام ٹھٹھہ کے جنرل سیکریٹری مولنا عبدالوہاب بلوچ ، مولانا احسن راجہ ،

مولانا افتخار حضروی ، مولانا سعیدالرحمان و دیگر سمیت بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی عظمت قرآن و دستار فضیلت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علماءکرام کا کہنا تھا کہ مدارس دینیہ اسلام کی بنیادی چھاوٴنیاں ہیں جہاں مسلمانوں کے بچے علوم دینیہ کے ساتھ ساتھ تہذیب ادب اور معاشرے کا سدھار کے طور طریقے سیکھتے ہیں پاکستان مدارس کے دینی طلباء دنیا بھر میں اسلام کے بہترین مبلغ ہیں علماء کا کہنا تھا

کہ پاکستان اسلامی ریاست ہے لیکن اس وقت عالمی سازشوں کا شکار ہے موجودہ عمران حکومت یہودیوں کی آلہ کار بنی ہوئ ہے ملک کا وزیراعظم بداخلاق اور غیر جمہوری زبان بول کر اسلام اور پاکستان کے لئے بدنامی کا سبب بن چکا ہے وطن عزیز میں ہوشرباء مہنگائ عمران حکومت کے کنٹرول سے باہر ہوگئ ہے ایسے میں واحد علماء ہی ہیں جو شرعی اصولوں کو سامنے رکھتے ہوئے ملک کو ترقی اور حقیقی انصاف کی راہ پر گامزن رکھ سکتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں