160

ٹھٹھہ: قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیچو کی جشن لطیف کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو

ٹھٹھہ: قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیچو کی جشن لطیف کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو

ٹھٹھہ / بیورو رپورٹ قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیچو نے کہا ھے کہ جو ملک میں غیر یقینی صورتحال پیدا کر تےھیں وہ صرف حکومت کے ساتھ نہی بلکہ پاکستان کے لئے مسائل پیدا کرتے ھیں مقامی ھال میں جشن لطیف کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ھوئے ایاز لطیف پلیچو نے کہا کہ پاکستان میں جب بھی اس طرح کا سیاسی بھونچال آتا ھے تو معیشت پیچھے چلی جاتی ھے

عمران خان کو رکھنا ھے تو رکھیں اور حکومت کرنے دیں اگر روانہ کرنا ھے تو روانہ کریں اور دوسری مستحکم حکومت لائیں لٹکی ھوئ تلوار ھر وزیراعظم ھر حکومت پر اچھی نہی ھے اقتصادی طور پر اسٹاک مارکیٹ کریش ھوگی ھے مہنگائ عروج پر پہنچ گئ ھے وزیراعظم کو چار سال بعد سندھ کی یاد آئی ھے جب کشتی طوفان کے درمیان پھنسی ھے چار سال تک سندھ سے کوئ واسطہ نہیں تھا میں نے دو سال قبل وزیراعظم کو ایوان وزیراعظم کو سندھ کو درپیش مسائل پر چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا تھا

اور وزیراعظم نے اسد عمر اور عمر ایوب کو ھدایت بھی دیں لیکن کچھ نہی ھوا سندھ کی صوبائی حکومت اور وفاقی حکومت بھلے اپس میں لڑیں لیکن اھم مفادات پر یہ ساتھ ھیں سندھ کے عوام نے وفاقی اور صوبائی حکومت کے جزباتی نعروں ،تقاریر اور ڈراموں کو مسترد کردیا ھے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا

کہ سندھ حکومت کو یہ اختیار کس نے دیا ھے کہ وہ سندھ کے وسائل کے لئے افغانیوں سے بات چیت اور معاھدہ کرے یہ غیر قانونی تارکین ھیں انہیں واپس بھیجا جائے ھم سندھ حکومت کی ڈیل مورخ کرتے ھیں اور افغانیوں ،برمیوں ،بنگالیوں کی آبادیوں کو رگولرائز کرنا بھی غیر قانونی ھے سندھ صرف 1947 سے آکر آباد ھونیوالوں اور سندھیوں کی ھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں