86

مردان شہرپرامپورٹیڈ ولوکل پیشہ ور بھکاریوں کاراج

مردان شہرپرامپورٹیڈ ولوکل پیشہ ور بھکاریوں کاراج

مردان(شاہ باباحبیب عارف سے)تفصیلات کے مطابق مردان شہرپرامپورٹیڈ ولوکل پیشہ ور بھکاریوں کاراج، اھم تجارتی مراکز ھسپتال ،مساجد و ٹرانسپورٹ اڈوں پر قابض،اندرون شہر چوکوں چوراھوں پر ڈھیرے ڈال دیٸے،مقامی پولیس کے کٸی اھلکار وٹرانسپورٹ اڈوں کے منشیوں سمیت کٸی ھوٹل والے سرپرستی کرنے لگے،کم عمر بھکارنیں جنسی سرگرمیوں میں ملوث، دارالکفالہ سوالیہ نشان،

ڈپٹی کمشنر مردان سے فوری ایکشن لینے کامطالبہ۔تفصیلات کے مطابق مردان کے بڑے ھسپتالوں ،تجارتی مراکز،مساجد سمیت ٹرانسپورٹ اڈوں و اھم چوکوں چوراھوں پر سندھ،پنجاب وبلوچستان کے علاوہ صوبہ خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع سمیت ضلع مردان کے مقامی پیشہ ور بھکاریوں نے مختلف روپ دھار کر شہریوں کو لوٹ رھے ہیں،ان پیشہ گداگروں نے شریف شہریوں کے ناک میں دم کررکھا ھے

اور صبح جیسے ہی تجارتی مراکز وٹرانسپورٹ اڈوں میں رش بڑھ جاتی ھے ہزاروں کی تعداد میں بوڑھے خواتین بچے وبچیوں سمیت ویل چیٸر گروپ،بھیساکی گروپ،دھواں گروپ، شیشہ صاف گروپ، پنسل کپڑا ماسک گروپ ودیگر مختلف روپ دھارے پیشہ ور بھکاریوں کے ٹولے یلغار کرلیتے ہیں اور شام تک ہر بھکاری ہزاروں روپے دیہاڑی لیکر غاٸب ھوجاتے ہیں نیز ان پیشہ ور بھکاریوں کے علاوہ مردان کے گنجان مراکز میں کم عمر بھکارن لڑکیاں فحش اشاروں سے نوجوان نسل میں تیزی سے بے راہ روی بڑھارہی ھے

جبکہ ان پیشہ ور گداگر گروھوں کو مقامی ٹھکیداروں جن میں مقامی پولیس کے کٸی اھلکار و ٹرانسپورٹ اڈوں کے منشیوں و بعض ھوٹل مالکان بھی سرپرستی کررہی ھے،علاوہ ازیں مردان میں دارالکفالہ کے نام سے قاٸم گداگروں کی پناہ گاہ کی کارکردگی سوالیہ نشان ھے جس کی وجہ سے مردان پر بھکاروں کا راج مستحکم ھوچکاھے۔عوامی سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر مردان سے فوری ایکشن لینے کامطالبہ کیا ھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں