روس کے یوکرین پر حملے کے بعد تیزی سے اوپر جانے والی تیل کی قیمتیں کم ہونا شروع 194

روس کے یوکرین پر حملے کے بعد تیزی سے اوپر جانے والی تیل کی قیمتیں کم ہونا شروع

روس کے یوکرین پر حملے کے بعد تیزی سے اوپر جانے والی تیل کی قیمتیں کم ہونا شروع

روس کے یوکرین پر حملے کے بعد تیزی سے اوپر جانے والی تیل کی قیمتیں کم ہونا شروع

تیل و گیس کی قیمت میں کمی کا رحجان دیکھنے میں آرہا ہے اور برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر کی سطح سے نیچے آگئی ہے— فوٹو: فائل
تیل و گیس کی قیمت میں کمی کا رحجان دیکھنے میں آرہا ہے اور برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر کی سطح سے نیچے آگئی ہے— فوٹو: فائل

روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے بعد تیزی سے اوپر جانے والی خام تیل کی قیمتیں اب کم ہونا شروع ہوگئی ہیں۔

تیل و گیس کی قیمت میں کمی کا رحجان دیکھنے میں آرہا ہے اور برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر کی سطح سے نیچے آگئی ہے۔

گزشتہ روز برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 101.99 ڈالر فی بیرل پر چلی گئی تھی تاہم اب اس میں 33 سینٹس کمی ہوئی ہے اور قیمت 98.75 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔

اسی طرح امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی فی بیرل قیمت 30 سینٹس کم ہوکر 92.51 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ روس نے گزشتہ روز یوکرین پر حملہ کیا تھا جو جنگ عظیم دوئم کے بعد یورپ میں ہونے والی بڑی جنگ ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=iTRyeZGMZ7o&t=3s

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں