154

ضلع مہمند۔ ہلال الدین ولد نصیرخان کی ایف سی پبلک سکول غلنئی میں کلاس7 سیکشن اے ، سمیت تمام سکول میں اول پوزیشن حاصل

ضلع مہمند۔ ہلال الدین ولد نصیرخان کی ایف سی پبلک سکول غلنئی میں کلاس7 سیکشن اے ، سمیت تمام سکول میں اول پوزیشن حاصل

ضلع مہمند (افضل صافی)ضلع مہمند۔ ہلال الدین ولد نصیرخان نے ایف سی پبلک سکول غلنئی میں کلاس7th سیکشن A، سمیت تمام سکول میں اول پوزیشن حاصل کی۔اور اپنی قابلیت و ذہانت عملی طور پر ثابت کردی۔یاد رہے کہ مذکورہ طالب علم صحافی خان اللہ مومند کا بھتیجا ہے۔سماجی تنظیم ویخ زلمی اور مومند ویلفیئر آرگنائزیشن کے عہدیداران نے انہی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ضلع مہمند کے

طلباء قدرتی اور فطری طور پر قابلیت و ذہانت کے انعام پر اللہ تعالیٰ نے نوازا ہے۔ مگر انہیں مواقع بہت کم ملتے ہیں اور اگر ایسے ہونہار طلباء کو سکالرشپ اور دیگر حکومتی تعاون مل سکے تو ملک و قوم کا نام روشن کرسکتے ہیں۔ہم دست بہ دعا ہیں کہ انہیں مزید کامیابیاں نصیب فرمائیں۔یاد رہے کہ مذکورہ طالب علم ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتا ہے اور ان کا والد نصیر خان ہیڈکوارٹر غلنئی بازار میں درزی ہے

اور اتنا کچھ کماتا ہے کہ ان کے گھریلو اخراجات مشکل سے پوری ہوسکتے ہیں۔ضلع مہمند کے مخیر حضرات اور ذمہ دار افراد سے اپیل کی جاتی ہے کہ ایسے ہونہار طلباء کے ساتھ تعلیمی میدان میں ہرقسم تعاون کریں تاکہ علاقے کا نام روشن کرسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں