210

ضلع مہمند۔ضلعی انتظامیہ کاامبار میں ڈومیسائل کیلئے ون ونڈواپریشن کااجرأ،ڈپٹی کمشنر

ضلع مہمند۔ضلعی انتظامیہ کاامبار میں ڈومیسائل کیلئے ون ونڈواپریشن کااجرأ،ڈپٹی کمشنر

ضلع مہمند (افضل صافی)ضلع مہمند۔ضلعی انتظامیہ کاامبار میں ڈومیسائل کیلئے ون ونڈواپریشن کااجرأ۔ ون ونڈوآپریشن کے دوران 106کو فوری ڈومیسائل جبکہ 28افرادنے شناختی کارڈٹوکن وصول کرلی۔عوام نے انتظامیہ کادوردرازعلاقوں کیلئے متعارف ون ونڈو آپریشن پرخوشی کا اظہار۔
ڈپٹی کمشنر غلام حبیب کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر کے دوردرازعلاقوں کی عوام کو گھر کی دہلیز پر ڈومیسائل اور شناختی کارڈ کی فراہمی کیلئے

ون ونڈو آپریشن کا آغاز کیا گیا ہے۔ جس کے پہلے مرحلے میں تحصیل بائزئی میں سینکڑوں افراد کو ڈومیسائل کی فراہمی کے بعد دوسرے مرحلے پر تحصیل امبار میں 106 افراد کو ڈومیسائل جبکہ 28 کو شناختی کارڈ کی ٹوکن جاری کئے گئے،اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محسن حبیب، ایڈیشنل اے سی لوئر مہمند توصیف الرحمان،نائب تحصیلدار امبار محمد عدنان نے مقامی عمائدین کی تصدیق پر مقامی لوگوں کو ڈومیسائل اور شناختی جاری کئے گئے۔اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹرمحسن حبیب کا کہنا تھا کہ اس آپریشن کا مقصد عوام کو گھرکی دہلیز پر سہولت فراہم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ دوردراز اور پسماندہ علاقوں کے عوام کو ڈومیسائل اور شناختی کارڈ زکے حصول میں کئی قسم کی پریشانیوں کا سامنا تھا۔ لہذا عوام کی مشکلات کے پیش نظردوردرازعلاقوں میں ون ونڈوآ پریشن شروع کیا ہے۔اس میں تمام ریونیو سٹاف،عمائدین اور نادرا موبائل ٹیم سمیت تمام سہولیات فوری فراہم کی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں