191

مردان تحصیل تخت بھائی ہاتھیان ماں بیٹی کے دوہرے قتل میں ملزمان کی بروقت گرفتاری پر پولیس افسران و دیگر سٹاف کو شیلڈ اور دیگر انعامات

مردان تحصیل تخت بھائی ہاتھیان ماں بیٹی کے دوہرے قتل میں ملزمان کی بروقت گرفتاری پر پولیس افسران و دیگر سٹاف کو شیلڈ اور دیگر انعامات

مردان (شاہ باباحبیب عارف سے )(لوند خوڑ ) ہاتھیان میں ماں بیٹی کے دوہرے قتل کے ملزمان کی برقت گرفتاری اور دیگر جرائم پیشہ افراد کو پابند سلاسل کرنے کے بارے میں انجمن تاجران ھاتھیان کے زیر اہتمام پولیس افسران کو شیلڈ اور دیگر انعامات دینے کی ایک پروقار تقریب غزالی ہاتھیان میں منعقد ہوئی..
جس کے مہمان خصوصی مرکزی تنظیم تاجران خیبر پختونخوا کے جنرل سیکرٹری اور انجمن تاجران ضلع مردان کے صدر ظاہر شاہ خان تھے۔جبکہ صدارت سرکل تخت بھائی کے ڈی ایس پی روخانزیب خان کر رہے تھے.
تقریب سے تاجر رہنماء ظاہر شاہ خان سرکل ڈی ایس پی روخانزیب خان. انجمن تاجران ضلع مردان کے چیئرمین حاجی غلام سرور صراف. ضلعی سینئر نائب صدر حاجی اویس خان .انجمن تاجران تحصیل تخت بھائی کے مرکزی صدر / اے این پی تحصیل تخت بھائی کے نو منتخب جنرل سیکرٹری حاجی طارق خان ۔انجمن تاجران ہاتھیان بازار کے صدر سردار بھادر۔سابق ناظم سجاد خان ۔اے این پی کے صوبائی کونسل کے رکن ناصر خان اور تھانہ لوند خوڑ کے ایس ایچ او ولایت شاہ خان اور دیگر نے خطاب کیا.


پروقار تقریب میں تاجروں دوکانداروں اور علاقے کے معزیزین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔اس موقع پر فلور ملز ایسوسی ایشن ضلع مردان کے جنرل سیکرٹری حاجی جان محمد .انجمن تاجران ہاتھیان کے نائب صدر زین اللہ جنرل سیکرٹری عالم زیب عرف چاچا بمعہ کابینہ کے ارکان .انجمن تحفظ حقوق دکانداران لوندخوڑ بازار کے صدر اصلت خان جنرل سیکرٹری حکیم عمرخطاب ماہر۔جھان زیب جیالہ۔سماجی اصلاحی تحریک کے بانی چیئر مین حاجی سہراب علی۔رحمت اللہ۔جاوید اقبال خان۔ڈی ار سی کے رکن حاجی محمد اللہ .

انجمن تاجران مینا بازار تخت بھائی کے صدر محسن خان۔سیکرٹری صدام خٹک اور دیگر بھی موجود تھے۔تقریب پہنچنے پر تاجروں نے مہمانوں پر زبردست گل پاشئ کی۔اور ھار پہنائے اس سے قبل انجمن تاجران ھاتھیان کی طرف سے سرکل ڈی ایس پی روخانزیب خان۔ایس ایچ او تھانہ لوندخوڑ ولایت شاہ خان

۔ایس ائی فواد خان۔حشمت خان۔خوالدار مصنف خان امجد خان۔ سپاہی جمشید خان۔ سرتاج خان ۔اقبال خان و دیگر سٹاف کو شیلڈز اور دیگر انعامات و تحائف دیئے۔جبکہ ڈی پی او مردان ڈاکٹر زاہد اللہ کا شیلڈ سرکل ڈی ایس پی روخانزیب خان نے وصول کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں