188

ضلع مہمند۔ الخدمت فاؤنڈیشن مہمند کے زیر اہتمام 22 یتیم خاندانوں میں ونٹر پیکج کی تقسیم،امیر جماعت اسلامی ضلع مہمند محمد سعید خان

ضلع مہمند۔ الخدمت فاؤنڈیشن مہمند کے زیر اہتمام 22 یتیم خاندانوں میں ونٹر پیکج کی تقسیم،امیر جماعت اسلامی ضلع مہمند محمد سعید خان

ضلع مہمند (افضل صافی)ضلع مہمند۔الخدمت فاؤنڈیشن مہمند کے زیر اہتمام 22 یتیم خاندانوں میں ونٹر پیکج تقسیم۔الخدمت ضلع مہمند کے پاس تصدیق شدہ رجسٹرڈ یتیم 22 گھرانوں کو باقاعدہ ہر ماہ 4 ہزار روپے ملیں گی۔ یتیموں کی کفالت سنت نبوی ہے۔اپنے خاندانوں اور غیر رشتہ دار یتیموں کا خصوصی خیال رکھئے۔

الخدمت فاؤنڈیشن نے ہر قدرتی و انسانی آفات میں بے سہارا لوگوں کے مدد کی ہے۔ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی ضلع مہمند محمد سعید خان، الخدمت فاؤنڈیشن مہمند کے صدر شاہی ولی اتمانخیل،جنرل سیکرٹری اسرار علی، تحصیلدار حلیمزئی بلال، مولانا وطن دوست اور دیگر نے اتوار کے روز مرکز اسلامی غازی بیگ تحصیل حلیمزئی میں یتیم بچوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مقررین نے کہا

کہ معاشرے میں یتیم بچوں کی ایک بڑی تعداد احساس محرومی اور غربت میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔جوکہ ہم سب کے توجہ کے مستحق ہیں اور ان کی مدد کرنا ہمارا اسلامی فریضہ بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن ایک شفاف طریقہ کار کے تحت قدرتی آفات اور جنگ کے متاثرین کو ہنگامی بنیادوں پر امداد فراہم کرتی رہی ہے

۔ الخدمت فاؤنڈیشن ضلع مہمند کے زیر اہتمام اس تقریب میں شرکاء نے 22 گھرانوں کے یتیم بچوں میں ونٹر پیکج کے تحت گرم کپڑے، جرابیں، ٹوپیاں اور بچوں کے من پسند خوراکی اشیاء تقسیم کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں