حریم شاہ بھی وزیراعظم عمران خان سے مایوس 140

حریم شاہ بھی وزیراعظم عمران خان سے مایوس

حریم شاہ بھی وزیراعظم عمران خان سے مایوس

حریم شاہ بھی وزیراعظم عمران خان سے مایوس

حریم شاہ نے حال ہی میں دیے گئے اپنے ایک ویڈیو بیان میں وزیر اعظم عمران خان کی کارکردگی سے ناامیدی اور مایوسی کا اظہار کیاْفوٹوفائل
 حریم شاہ نے حال ہی میں دیے گئے اپنے ایک ویڈیو بیان میں وزیر اعظم عمران خان کی کارکردگی سے ناامیدی اور مایوسی کا اظہار کیاْفوٹوفائل

معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کا کہنا ہے کہ میرے خلاف بے شک جتنی بھی تحقیقات کی جائیں  میں تحقیقات سے نہیں گھبراتی۔

  حریم شاہ  نے حال ہی میں دیے گئے اپنے ایک ویڈیو  بیان میں وزیر اعظم عمران خان کی کارکردگی سے ناامیدی اور مایوسی کا اظہار کیا۔

ویڈیو پیغام میں حریم کا کہناتھا کہ  جب ہم پاکستانی پیسوں کو ڈالر میں ایکسچینج کرواتے ہیں تو ہمیں پھر ضرور  رونا آتا ہے کہ وزیر اعظم عمران کو جب ہم نے ووٹ دیا تو انھوں نے ہمارے اندر ایک امید جگائی تھی کہ پاسپورٹ اور پاکستانی کرنسی کی اہمیت کا لیول عمران خان کے دورحکومت میں بہت اونچا ہوگا۔

 معروف  ٹک ٹاکر نے کہا کہ  عمران خان سے  ہم مایوس ہوئے ہیں، ناامید ہوئے ہیں لیکن ابھی بھی ایک امید ہے کہ شاید کوئی ایسا وزیراعظم آئے جو پاکستان کو ترقی کی بلندیوں پر لے جائے۔

حریم نے مزید کہا  کہ لیکن اسی طرح اگر ہم بغیر تحقیق کے ایک دوسرے کے پیچھے پڑے رہے اور بغیر تحقیق کے ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچتے رہے تو ہم کبھی آگے نہیں بڑھ سکتے اور جہاں تک بات اداروں کی تحقیق کی ہے تو بے شک تحقیقات کی جائیں میں تحقیقات سے نہیں گھبراتی اس کے بعد اور چیزیں واضح ہو جائیں گی کہ میں نے ایسا کچھ نہیں کیا۔

خیال رہے کہ حریم شاہ کے برطانیہ رقم منتقلی کے دعوے کے بعد ایف آئی اے کے حرکت میں آنے پر ٹک ٹاکر اب اپنے بیان سے پیچھے ہٹ گئی تھیں۔

حریم شاہ کی بھاری رقم کے ساتھ ویڈیو سامنے آنے کے بعد انہوں نے ایک کے بعد ایک وضاحتی بیان جاری کیا اور سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں ان کے ساتھ موجود شخص نے انکشاف کیا تھا کہ وہ ساری رقم جو حریم کی ویڈیو میں موجود ہے وہ ان کی ہے اور  وہ منی ایکسچینج کا کام کرتے ہیں جب کہ ان کا تمام پیسہ قانونی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں