120

بارات میں 12 سے 15 لاکھ روپے سلامی ملی: ٹک ٹاکر کنول آفتاب

بارات میں 12 سے 15 لاکھ روپے سلامی ملی: ٹک ٹاکر کنول آفتاب

بارات میں 12 سے 15 لاکھ روپے سلامی ملی: ٹک ٹاکر کنول آفتاب

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر کنول اور ذوالقرنین کی ولیمے سے لی گئی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے/فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا
سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر کنول اور ذوالقرنین کی ولیمے سے لی گئی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے/فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا 

حال ہی میں  معروف  ٹک ٹاکر ذوالقرنین سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی  ٹک ٹاکر کنول آفتاب نے بارات میں ملنے والی سلامی سے متعلق گفتگو کی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر کنول اور ذوالقرنین کی ولیمے سے لی گئی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دلہا دلہن کو اپنی سلامی سے متعلق بات کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ولیمے کی تقریب میں صحافی کے بارات کی سلامی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر ذوالقرنین کا کہنا تھا کہ میری سلامی میرے والد صاحب نے لے لی تھی۔

ٹک ٹاکر کا کہنا تھا کہ میرے پاس جتنی بھی سلامی آئی میرے والد نے فوری  طور مجھ سے زبردستی لے لی تھی اور میں نے وہ سلامی انھیں دے بھی دی کیوں کہ والد کا حکم ماننا پڑتا ہے۔

جب یہی سوال ٹک ٹاکر کی اہلیہ سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی سلامی ذوالقرنین سے چھپا کر دراز میں رکھ دی ہے جو کہ اب تک گنی ہی نہیں لیکن مجھے اندازہ ہے کہ میری سلامی الحمد اللہ 10 سے 15 لاکھ روپے ہوگئی ہے۔

کنول نے اپنے پیغام میں والد کے دوستوں سے شکوہ بھی کیا کہ انھوں نے ذوالقرنین کو 40، 50 ہزار دیے، اگر وہ مجھے بھی 2 ہزار دے دیتے تو مجھے اچھا لگتا۔

خیال رہے کہ  گزشتہ سال معروف ٹک ٹاکر ذوالقرنین سکندر کے ساتھ نکاح کرنے والی ٹک ٹاک اسٹار کنول آفتاب کی رخصتی  چند روز قبل  ہوئی ہے جس کی مختلف ویڈیوز اور تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

https://www.youtube.com/watch?v=9Y2ICKuFLfs&t=2s

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں