212

ضلع مہمند،اج جمعہ کے روز ڈی پی او مہمند صلاح الدین کنڈی نے مہمند پریس کلب کا دورہ

ضلع مہمند،اج جمعہ کے روز ڈی پی او مہمند صلاح الدین کنڈی نے مہمند پریس کلب کا دورہ

ضلع مہمند (افضل صافی)ضلع مہمند،اج جمعہ کے روز ڈی پی او مہمند صلاح الدین کنڈی نے مہمند پریس کلب کا دورہ کیا ۔ مہمند پریس کلب کے نو منتخب صدر اور کابینہ کے دیگر عہدیداروں کو مبارکباد دی ۔ علاقے کی صورتحال اور امن وامان پر بھی تبادلہ کیا گیا . صحافت اور پولیس لازم و ملزوم ہیں. میڈیا اور پولیس کی اپس میں روابط کا مقصد یکساں اور پر امن معاشرے کی تشکیل کی کوشش ہوتی ہے۔ ڈی پی او مہمند۔۔
دورے کے دوران ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر خالد خان بھی انکے ہمراہ تھے۔مہمند پریس کلب کے صدر مسترم خان اور جنرل سیکرٹری گل محمد مومند نے ڈی پی او مہمند کو خوش آمدید کہا. ملاقات کے دوران مہمند پریس کلب کے صحافیوں نے امن وامان،منشیات کی روک تھام اور علاقے میں جرائم کی بیخ کنی اور خاتمے پر زور دیا.

اور خاص کر ائیس جیسی مہلک نشہ کی تدارک اور آئس سپلائرز کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا. صحافیوں نے ڈی پی او مہمند کا منشیات اور مختلف جرائم کے خاتمے کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کو سراہا اور جرائم پر کنٹرول اور پر امن معاشرے کے تشکیل کیلئے اپنی تجاویز پیش کئے۔ جس پر ڈی پی او مہمند نے کہا کہ پولیس اور صحافی دونوں ایک دوسرے کے بغیر ادھورے اور نا مکمل ہیں۔ کیونکہ دونوں کا مقصد معاشرے میں امن و امان کا قیام اور معاشرتی برائیوں کا خاتمہ ہوتی ہیں ۔ اور
ایک پرامن معاشرے کی تشکیل کیلئے پولیس اپنے قانونی اختیارات اور صحافی اپنے قلم سے کام لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صحافی معاشرے میں آنکھ اور کان کی حثیت رکھتے ہیں. جس سے استفادہ لے کر پولیس اپنا مشن جاری رکھیں گے۔ انہوں نے صحافیوں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم میل جول کرکے کام کریں گے.

تو بہت جلد معاشرے سے منشیات کی ناسور سمیت تمام برائیوں کا خاتمہ ممکن ہو سکتی ہے۔ انہوں نے منشیات فروشوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس ایک ہی راستہ ہے کہ وہ اس مکروہ اور قبیح دھندے سے توبہ تائب ہو کر کنارہ کشی اختیار کرلیں. بصورت دیگر منشیات فروشوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے..

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں