454

صحت کارڈ سے غریب افراد کو کوئی فائدہ نہیں ملے گا، کیپٹن عاصم ملک

صحت کارڈ سے غریب افراد کو کوئی فائدہ نہیں ملے گا، کیپٹن عاصم ملک

دبئی(بیورورپورٹ) ترجمان اوورسیز پاکستانیز کیپٹن عاصم ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی طرف سے اعلان اور جاری کردہ صحت کارڈ کا غریب عوام کو کوئی فائدہ نہیں ملے گا بلکہ ہر غریب شخص کے صحت کارڈ کی رقم مخصوص ڈاکٹروں اور میڈیسن کمپنیوں کے جیب میں جائے گی، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو اگر غریبوں کا اتنا ہی خیال ہے تو پھر ملک بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی پرچی،

او پی ڈی پرچی، وارڈ داخلہ اور ہسپتال میں ادویات کو مفت کرے اس طریقے سے غریب افراد براہ راست مسفید ہونگے کیونکہ سرکاری ہسپتالوں میں زیادہ تر غریب اور انتہائی لاچار افراد آتے ہیں لہذا یہ فائدہ صرف اور صرف غریب افراد کو ملے گا، کیپٹن عاصم ملک نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کی طرف سے ابھی تک کوئی بھی ایسا منصوبہ شروع نہیں ہوا جس سے پتہ چلے کہ حکومت غریبوں کی زندگی بہتر کرنا چاہتی ہو،

وفاقی وزرا کی غیرسنجیدگی اور عوامی مسائل سے لاتعلقی سوالیہ نشان ہے، اگر حکومت نے غریبوں کے مسائل حل کرنے پر توجہ نا دی تو پھر وزیراعظم عمران خان سمیت پوری حکومتی پارٹی کا عوام بوریا بستر گول کردے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں