208

خانیوال ڈی پی او سید ندیم عباس نے پولیس لائن میں فری ڈسپنسری کا افتتاح کیا

خانیوال ڈی پی او سید ندیم عباس نے پولیس لائن میں فری ڈسپنسری کا افتتاح کیا

خانیوال3جنوری22 (سعید احمد بھٹی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسیدندیم عباس نے کہا ہے کہ ایک صحت مند پولیس آفیسر ہی شہریوں کی خدمات بہتر طور پر سرانجام دے سکتا ہے‘پولیس ملازمین کی ویلفیئر کے ساتھ ساتھ ان کی صحت کا خیال رکھنا بھی ہمارا فرض ہے اس مقصدکے حصول کے لیے محکمہ پولیس کی جانب سے پولیس ملازمین کے علاج معالجہ کیلئے

بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ہرممکنہ اقدامات کیے جارہے ہیں تاکہ وہ موجودہ دور کے موذی امراض سے بچ سکیں۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے پولیس لائن میں فری ڈسپنسری کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ا س موقع پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرغلام مرتضیٰ بھٹی‘انسپکٹر مہرسعید احمد‘لائن آفیسرسلیم رضا ودیگر پولیس افسران بھی موجودتھے

۔ ڈی پی او نے کہاکہ فری ڈسپنسری کے قیام کا مقصدپولیس ملازمین کا علاج معالجہ اورانہیں فری ادویات کی فراہمی ہے جہاں ڈاکٹراورویگرسٹاف پولیس افسران وملازمین کے شوگر‘کولیسٹرول‘بلڈپریشر‘بخارودیگرامراض کے چیک اپ کیلئے موجودہونگے۔انہوں نے مزید کہاکہ پولیس افسران وملازمین اپنی صحت کا خیال رکھیں کیونکہ وہ صحت مندہونگے تو تب ہی لوگوں کی خدمت کا فریضہ بہترطور پر سرانجام دے سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں