129

انسان کو سب سے پہلے اللہ کے نام سے پڑھنے کا حکم ہوا ہمارے رسول ﷺ سے سچا کوئی نہیں، پروفیسر احمد رفیق اختر

انسان کو سب سے پہلے اللہ کے نام سے پڑھنے کا حکم ہوا ہمارے رسول ﷺ سے سچا کوئی نہیں، پروفیسر احمد رفیق اختر

دولتالہ(نامہ نگار)پوٹھوہار میں ایک بڑی یونیورسٹی کا ہونا لازم ہے 2400طالبات کو علم کے حصول کے لیے راولپنڈی اور دیگر شہروں کی سفری مشکلات سے نبرد آزما ہونا پڑتا ہے وطن عزیز قائد اعظم محمد علی جناح کے اخلاص کی قیمت ہے سارے پاکستانی مل کر بھی کوشش کریں کو پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے اگر اسلامی تاریخ سے واقف ہونا لازم ہے ایک ارتغرل سے تمام اسلام دشمن قوتوں کو تکلیف ہو رہی ہے

ہماری تاریخ ایسے اسلامی لیڈروں اور مجاہدوں سے بھری پڑی ہے 100قبل مسیح میں سائنس نے ہمیں بتایا گیا کہ زمین ساکت ہے 1542میں سائنس نے کہا کہ سورج ساکت ہے لیکن قرآن مجید نے تمام ابہام کو دور کردیا اور کہا کہ کائنات میں ہر چیز چل رہی ہے انسان نے زمین پر مدتوں رہنا ہے مسلمان جدید علوم کے ساتھ ساتھ اسلام کی تاریخ کا مطالعہ ضرور کریں ان خیالات کا اظہار مذہبی سکالر پروفیسر احمد رفیق اختر نے دولتالہ میں الاامیر فاؤنڈیشن سکول کی سلور جوبلی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا

انہوں نے کہا کہ انسان کو سب سے پہلے اللہ کے نام سے پڑھنے کا حکم ہوا ہمارے رسول ﷺ سے سچا کوئی نہیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دفاعی تجزیہ نگار لیفٹیننٹ جنرل امجد شعیب نے کہا کہ جس نظریے کی بنیاد پر قائد اعظم محمد علی جناح نے پاکستان کی بنیاد رکھی تھی ہم نے بھول چکے ہیں 1947میں وسائل نہیں تھے اس کے باوجود ہم قوم تھے جس کی زندہ مثال1950میں بھاری جارحیت کے خلاف جس انداز میں پاکستانیوں نے جواب دیا آج دولت اور آسودگی کے باوجود ہم اپنے نصب العین سے ہٹ چکے ہیں

اور ہم اس ملک کی ناکام ترین جنریشن ہیں مادیت اور ہوس پرستی نے ہمیں تباہ و برباد کر دیا ہے جس سیاست دان پر کرپشن کا الزام لگتا ہے عوام اس پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے ہیں جو کہ اخلاقی گراوٹ کا عملی نمونہ ہے انہوں نے کہا کہ ہم دنیاوی اعتبار سے آسودگی پر خوش ہیں اورملک کو بربادی کی طرٖ ف دھکیل رہے ہیں ہماری یہ نسل مفاد میں گری رہی اپنے زاتی مفادات کو ترجیح دی

اور ملکی مفادات کو پس پشت ڈال دیا تقریب میں ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری ساجد محمود،صدر پی ٹی آئی تحصیل گوجرخان چوہدری محمد عظیم،چوہدری آصف رفیق ایڈوکیٹ،پروفیسر ضیاء الرحمان راجہ،سید منور نقوی نے بھی شرکت کی اس موقع پر بریگیڈئر (ر)امیر افسر راجہ،عاصم امیر راجہ،میڈم صائمہ فیاض نے بھی خطاب کیا

مہمانان گرامی کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئیں اور2013تا2021تک سکول کے سالانہ بورڈ ککے امتحانات میں پوزیشن ہولڈرز کو کو انعامات دیے گئے سکول ہذا کے ریکارٖ ڈ کے مطابق 2005تا2021سکول کا کوئی بھی طالب علم اور طالبہ بورڈ امتحان میں فیل نہیں ہوا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں