خانیوال، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید ندیم عباس کی ہدایات پر مسیحی برادری کی عبادت گاہوں پر سیکورٹی کے سخت انتظامات 247

خانیوال، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید ندیم عباس کی ہدایات پر مسیحی برادری کی عبادت گاہوں پر سیکورٹی کے سخت انتظامات

خانیوال، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید ندیم عباس کی ہدایات پر مسیحی برادری کی عبادت گاہوں پر سیکورٹی کے سخت انتظامات

خانیوال05نومبر21(سعید احمد بھٹی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید ندیم عباس اتوارکے روز مسیحی برادری کی عبادت گاہوں پر سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے لیے شانتی نگر پہنچ گئے اس موقع پر ایس ڈی پی او صدر سرکل مہر وسیم سیال ودیگرپولیس افسران بھی ہمراہ تھے۔ڈی پی او نے سیلویشن آرمی چرچ شانتی نگر میٹل ڈیٹریکٹر کے ذریعے تلاشی کے عمل کی بھی چیکنگ کی اورکہاکہ عبادات کے لئے آنے والے افراد کو خصوصی تلاشی کے بعد چرچز کے اندر داخل ہونے کی اجازت دی جائے۔

انہوں نے سیکورٹی پر تعینات پولیس افسران و جوانوں کو سیکورٹی بارے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ کہ اپنی ڈیوٹیاں الرٹ اور چوکس ہو کرسرانجام دیں کسی بھی قسم کی غفلت او رلاپرواہی برداشت نہیں کی جائیگی۔انہو ں نے چرچ انتظامیہ کو CCTV کیمروں کو موثر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ڈی پی او نے کہا

کہ سب سے پہلے ہم پاکستانی ہیں ہمیں محبت‘بھائی چارے‘مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دے کر اپنے ملک او راپنے شہر میں امن وامان کے قیام میں اپنا اپنا مثبت کردار اداکرنا ہوگااورمسیحی برادری نے پاکستانی ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے پاکستان کے استحکام کیلئے مثالی کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ مسیحی برادری کے مذہبی مقامات کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے ضلع کے تمام چرچز میں سکیورٹی کے فل پروف انتظامات کیے گئے ہیں اور تمام سرکل آفیسرز او رایس ایچ اوز چرچ ڈیوٹی کی ازخود چیکنگ کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں