ٹھٹھہ دھابیجی پریس کلب کے زیر اہتمام سندھ ثقافت یوم منایا گیا تقریب مقامی لبراء فارم ہاوس میں منعقد 267

ٹھٹھہ دھابیجی پریس کلب کے زیر اہتمام سندھ ثقافت یوم منایا گیا تقریب مقامی لبراء فارم ہاوس میں منعقد

ٹھٹھہ دھابیجی پریس کلب کے زیر اہتمام سندھ ثقافت یوم منایا گیا تقریب مقامی لبراء فارم ہاوس میں منعقد

ٹھٹھہ (امین فاروقی بیوروچیف ٹھٹھہ)دھابیجی پریس کلب کے زیر اہتمام سندھ ثقافت یوم منایا گیا تقریب مقامی لبراء فارم ہاوس میں منعقد کی گئ جہاں دھابیجی کے اسکول دی ایجوکیٹر کیمپس، ملت ہائر سیکنڈری کالج اور حور عین و الریاض انگلش لینگویج سینٹر سے وابسطہ شاگردوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی سندھ کے ثقافت یوم کے حوالہ سے طلباء و طالبات نے تقاریر و ٹیبلو پیش کئے اس موقع پر انکا کہنا تھا

کہ سندھ میں منایا جانے والا ثقافتی دن پوری دنیا میں اپنا رنگ بکھیرتا ہے سندھی ٹوپی اور اجرک کو پوری دنیا میں نمایا مقام حاصل ہے دنیا کے لوگ اجرک اور سندھ ٹوپی کو پہنتے ہوئے فخر محسوس کرتے ہیں جبکہ سندھ میں جب کوئ باہر کا مہمان آتا ہے تو وہ یہاں کی خوبصورتی مہمان نوازی کو ہمیشہ یاد رکھتا ہے سندھ سے وابسطہ خوبصورت تہذیب و ثقافت اور یہاں کی مالامال سرزمین اور اسکے نظارے اپنی جگہ مثال آپ ہیں لیکن افسوس کے سندھ سے ہمیشہ سوتیلی ماں کا سلوک رکھا جاتا ہے

یہاں کے وسائل پر قبضہ ہے اور سندھ کے پانی پر ڈاکہ ڈال کر یہاں قلت کی گئ ہے تاکہ سندھ زرخیز نہ ہوسکے شرکاء کا کہنا تھا کہ ایک دن سندھ کو اسکے تمام حقوق حاصل ہونگے اور سندھ سرسبزوشاداب ہوکر مزید پاکستان کو مظبوط کرے گا اس موقع پر فقیر نبی بخش بلوچ، انجینیئر مظفر پھلپوٹو، سر فہیم انصاری،

سر ریاض احمد جوکھیو، سر یاسر کونین انصاری، گل حسن جوکھیو، فقیر جاوید جوکھیو، مقصود احمد جوکھیو، سیف الملوک شاہ، امین فاروقی، مشتاق بھنبھرو، روشن بھوپانی، صدام حسین پہنور، مرتضی پہنور، علی گل جوکھیو، راحیلہ میمن، کائنات جوکھیو، رابیل جوکھیو و دیگر موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں