نوجوان صحافیوں کی نمائندہ تنظیم پوٹھوہار ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کا اپنے ممبران اور عہدیداروں کے ہمراہ تفریحی و مطالعاتی دورہ 221

نوجوان صحافیوں کی نمائندہ تنظیم پوٹھوہار ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کا اپنے ممبران اور عہدیداروں کے ہمراہ تفریحی و مطالعاتی دورہ

نوجوان صحافیوں کی نمائندہ تنظیم پوٹھوہار ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کا اپنے ممبران اور عہدیداروں کے ہمراہ تفریحی و مطالعاتی دورہ

اسلام آباد (قاسم جمشید) نوجوان صحافیوں کی نمائندہ تنظیم پوٹھوہار ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کا اپنے ممبران اور عہدیداروں کے ہمراہ تفریحی و مطالعاتی دورہ، تفصیلات کے مطابق نوجوان صحافیوں کی نمائندہ معروف تنظیم پوٹھوہار ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن نے اپنے ممبران کے لیے ٹیکسلا میوزیم، قدیم بدھ مت یونیورسٹی جولیاں اور خان پور ڈیم کے تاریخی و تفریحی دورے کا اہتمام کیا ، جس میں مختلف نیوز چینل اور اخبارات سے وابستہ صحافیوں نے بھرپور شرکت کی۔ تنظیم کے صدر انوار الحق مغل کے مطابق ہماری تنظیم اپنے ممبران کے لیے وقتاً فوقتاً ایسے دوروں کا انعقاد کرتی رہتی ہے

جس کی بنیادی وجہ ممبران کی معلومات میں اضافے کے ساتھ ساتھ تفریحی مواقع فراہم کرنا بھی ہے، حالیہ دورے سے ممبران نے قدیم بدھ مت آثارِ قدیمہ ان کو محفوظ رکھنے کی معلومات اور ہزاروں سال پرانے فن تعمیر  کے بارے میں معلومات حاصل کیں تنظیم نے گزشتہ سال قلعہ روہتاس اور شہاب الدین غوری کے مزار اور کچھ ماہ قبل آزاد کشمیر کے تفریحی مقام پیر چناسی کا دورہ بھی کروایا تھا جس سےممبران  روزہ مرہ کی مصروفیات سے ہٹ کر تروتازہ ہو جاتے ہیں اور ان میں کام کی مزید لگن بھی پیدا ہوتی ہے،

ٹیکسلا میوزیم کے دورے کے دوران وہاں کے مقامی سیاسی و سماجی شخصیت خضر حیات خان ، اور ان کے ساتھیوں نے تنظیم کے ممبران کا استقبال کیا اس تاریخی، و تفریحی دورے میں سرپرست شرجیل ملک، چیئرمین بابر اورنگزیب چوہدری، صدر انوار الحق مغل، نائب صدر لقمان ہزاروی، سینیئر نائب صدرشاہد محمود، چیئرپرسن ایگزیکٹیو باڈی اریشہ صغیر، سیکرٹری اطلاعات انعام درانی، حافظ شیرافضل،

قاسم جمشید، قاسم منیر، رباب مریم، حرا، ایمن، سید کاشف بخاری، عمر فاروق کے علاوہ دیگر عہدیداران اور ممبران نے بھی شرکت کی، عہدیداران نے کامیاب دورے کے انعقاد پر تمام دوستوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسے تاریخی مقامات کے دوروں سے  شدید مصروفیات سے وقت نکال کر ذہنی آسودگی کے علاوہ معلومات میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں