مردان معاشرے کے ہر فرد کو سماجی برائیوں کے خلاف اپنا کردار ادا کرنا ہوگا عوام کے تعاون سے ہی ایک پرامن معاشرے کا قیام ممکن ہے۔ڈی ایس پی تخت بھائی 195

مردان معاشرے کے ہر فرد کو سماجی برائیوں کے خلاف اپنا کردار ادا کرنا ہوگا عوام کے تعاون سے ہی ایک پرامن معاشرے کا قیام ممکن ہے۔ڈی ایس پی تخت بھائی

مردان معاشرے کے ہر فرد کو سماجی برائیوں کے خلاف اپنا کردار ادا کرنا ہوگا عوام کے تعاون سے ہی ایک پرامن معاشرے کا قیام ممکن ہے۔ڈی ایس پی تخت بھائی

مردان(شاہ باباحبیب عارف سے)انسپکٹر جنرل آف خیبرپختونخوا پولیس جناب معظم جاہ انصاری صاحب، ڈی آئی جی مردان ریجن جناب یاسین فاروق صاحب کے وژن کے مطابق اور ڈی پی او مردان جناب ڈاکٹر زاہد اللہ خان کی حصوصی ہدایت پر پولیس عوام کو درپیش مسائل سننے اور ان کے بروقت ازالے کیلئے ڈی ایس پی تخت بھائی جناب روخانزیب خان نے تھانہ تخت بھائی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی تخت بھائی جناب روخانزیب خان کی سربراہی میں تھانہ تخت بھائی میں کھلی کچہری منعقد ہوئی جسکا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ SHO تھانہ تخت بھائی نور محمد خان، ایڈیشنل ایس ایچ او محمد علی خان، DRC ممبران، تاجر رہنماؤں، میڈیا کے نمائندوں، اساتذہ کرام، علماء کرام، وکلاء صاحبان اور علاقہ معززین و مشران کے علاوہ دیگر لوگوں اور نوجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کیا۔ ڈی ایس پی روخان زیب خان نے عوام الناس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد پولیس اور عوام کے درمیان فاصلوں کو ختم کرکے قریب لانا ہے

اور عوام کو یہ احساس دلانا ہے کہ یہ پولیس انکی اپنی پولیس ہے جس سے اپنے مسائل کے حل کیلئے بلا کسی جھجک رجوع کر سکتے ہےمعاشرے کے ہر فرد کو سماجی برائیوں کے خلاف اپنا کردار ادا کرنا ہوگا عوام کے تعاون سے ہی ایک پرامن معاشرے کا قیام ممکن ہے ہوائی فائرنگ ایک اخلاقی اور قانونی جرم ہے اس کی وجہ سے بہت بے گناہ لوگوں کی جانیں ضائع ہوچکی ہے منشیات ایک ناسور اور معاشرے کیلئے تباہی کا سبب ہے

آئس، ہیروئن، چرس، شراب وغیرہ جتنے بھی نشہ آور اشیاء کے فروخت کرنے والے ہے ان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اس معاشرے کو منشیات سے پاک معاشرہ بنانا پولیس کی قانونی، اخلاقی اور مذہبی فریضہ ہے غیر رجسٹر کرایہ داروں غیر رجسٹر موٹر سائیکلوں، کالے شیشوں والی گاڑیوں، نیٹ کیفے، اور 25/75 کے خلاف بھی خصوصی مہم جاری ہے ون ویلنگ ایک غیر قانونی اور خطرناک فعل ہے

اس جرائم کے انسداد میں پولیس کا ساتھ دینا ہوگا تمام پولیس افسران بغیر کسی دباؤ یا پریشر جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لاکر قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرینگے سود، انڈر پلے منشیات فروشی، لینڈ مافیا، قبضہ مافیا اور دیگر سماجی و معاشی جرائم کے خلاف ڈی پی او مردان ڈاکٹر زاہد اللہ خان کی ہدایت پر پورے ضلع مردان میں روک تھام کیلئے ٹھوس بنیادوں پر کاروائیاں جاری ہیں۔

اس موقع پر مقامی لوگوں نے کھل کر اپنے مسائل بیان کیے سٹریٹ کرائم کے خاتمے کیلئے رائیڈر سکواڈ اور گلیوں میں پیدل گشت کرنے کی درخواست کی جس پر ڈی ایس پی روخانزیب خان نے موقع پر حل کرنے کی ہدایت جاری کی اور مزید کہا کہ ہم عوام کے خادم ہیں اور ان کی حفاظت ہم پر فرض ہے میرے دفتر کے دروازے عوام کیلئے ہر وقت کھلے ہیں تقریب کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی اور امن امان برقرار رکھنے کیلئے دعا کئی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں