کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا 9 نومبر سے ایک ماہ کیلئے سیزفائر کا اعلان 167

کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا 9 نومبر سے ایک ماہ کیلئے سیزفائر کا اعلان

کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا 9 نومبر سے ایک ماہ کیلئے سیزفائر کا اعلان

کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا 9 نومبر سے ایک ماہ کیلئے سیزفائر کا اعلان

فائر بندی میں فریقین کی رضامندی سے مزید توسیع بھی کی جائے گی، کالعدم ٹی ٹی پی— فوٹو:فائل
فائر بندی میں فریقین کی رضامندی سے مزید توسیع بھی کی جائے گی، کالعدم ٹی ٹی پی— فوٹو:فائل

کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے 9 نومبر سے ایک ماہ کیلئے سیز فائر کا اعلان کردیا۔

ترجمان کالعدم ٹی ٹی پی کے مطابق فائر بندی میں فریقین کی رضامندی سے مزید توسیع بھی کی جائے گی اور فریقین پر فائربندی کی پاسداری ضروری ہے۔

کالعدم ٹی ٹی پی کا کہنا ہے کہ فریقین نے مذاکراتی کمیٹیوں کے قیام پر اتفاق کیا ہے، کمیٹیاں آئندہ لائحہ عمل اور فریقین کے مطالبات پر مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے کی کوشش کریں گی۔

کالعدم ٹی ٹی پی کے مطابق امارت اسلامیہ افغانستان مذاکراتی عمل میں ثالث کا کردار ادا کر رہی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا تھاکہ حکومت پاکستان اور کالعدم ٹی ٹی پی مکمل سیز فائر پر آمادہ ہوچکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں