نوجوان نسل کو منشیات سے بچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے، کیپٹن عاصم ملک 368

نوجوان نسل کو منشیات سے بچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے، کیپٹن عاصم ملک

نوجوان نسل کو منشیات سے بچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے، کیپٹن عاصم ملک

اسلام آباد ،دبئی(بیورورپورٹ) ممتاز پاکستانی شخصیت اور سمندرپار پاکستانیوں کے ترجمان کیپٹن عاصم ملک نے کہا ہے کہ حکومت آئس سمیت چرس، پاوڈر اور دیگر نشہ بیچنے والوں کے خلاف فوری ایکشن لے، یہ انسانیت کے قاتل ہیں اور یہ انسان دشمن کسی رعایت کے مستحق نہیں، آئس سمیت دیگر نشوں سے ہمہیں اپنی نسلوں کو بچانا ہوگا کیونکہ ہماری نوجوان نسل نشوں کی عادی ہوکر برباد ہورہی ہے، انہوں نے کہا کہ آج پاکستان میں جگہ جگہ آئس نشہ نوجوان نسل کی بربادی کا باعث بن رہا ہے

اور دن بدن یہ تعداد بڑھ رہی ہے جبکہ حکومت کی طرف سے نوجوان نسل کو بچانے کے لیے جو ٹھوس اور ہنگامی اقدامات ہونے چائیے تھے وہ نظر نہیں آرہے، کیپٹن عاصم ملک نے کہا کہ نوجوان نسل کو نشے سے بچانے کے لیے آئس و منشیات فروشوں کے خلاف سخت ترین کارروائیاں وقت کی ضرورت ہیں اور حکومت پاکستان کو موت کے سوداگروں کو پکڑ کر ملک کے مستقبل کو ان سے محفوظ رکھنا ہوگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں