اوکاڑہ رحمت اللعالمین کانفرنس کا انعقاد طیب سعید شہید پولیس لائن میں کیا گیا 212

اوکاڑہ رحمت اللعالمین کانفرنس کا انعقاد طیب سعید شہید پولیس لائن میں کیا گیا

اوکاڑہ رحمت اللعالمین کانفرنس کا انعقاد طیب سعید شہید پولیس لائن میں کیا گیا

اوکاڑہ دیپالپور(رپورٹ. محمد اصغر علی بیوروچیف)اوکاڑہ پنجاب حکومت کے احکامات اور آئ جی پنجاب راو سردار کی ہدایات کی روشنی میں صوبہ کے دیگر اضلاع کی طرح اوکاڑہ میں بھی عشرہ رحمت اللعلمین انتہائ عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے اس حوالے سے ضلعی پولیس کے سربراہ ڈی پی او فیصل گلزار کی زیر صدارت رحمت اللعالمین کانفرنس کا انعقاد طیب سعید شہید پولیس لائن میں کیا گیا

جس میں ڈی پی او فیصل گلزار تمام سرکلز کے ایس ڈی پی اوز اور محکمہ پولیس کے ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی کانفرنس میں رسول کریم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کے مختلف پہلووں اور سنتوں پر روشنی ڈالی گئی اور فضائل بیان کیے گئے کانفرنس میں پروفیسر رضا الحیدر سمیت دیگر علماء اور معروف نعت خوانوں نے شرکت کی۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض پروفیسر ریاض خان نے ادا کیے۔ بعد ازاں ملکی سلامتی کے حوالے سے خصوصی دعا بھی کی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں