موجودہ حکومت اوورسیزپاکستانیوں کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، انورزیب 186

موجودہ حکومت اوورسیزپاکستانیوں کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، انورزیب

موجودہ حکومت اوورسیزپاکستانیوں کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، انورزیب

اسلام آباد،دبئی(بیورورپورٹ) پیپلزپارٹی میاندم سوات کے راہنما انورزیب خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، اوورسیز پاکستانی اس وقت بہت سے مسائل کا شکار ہیں لیکن حکومت انکی طرف بالکل توجہ نہیں دے رہی جو انتہائی افسوسناک ہے، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے دیگر وعدوں کی طرح اوورسیز پاکستانیوں کیساتھ کیے گیے

وعدے بھی جھوٹے نکلے، عمران خان ایک سلیکٹیڈ وزیراعظم ہے جو نا عوامی لیڈر ہے اور نا عوام کے ووٹوں سے منتخب ہوکر آیا ہے، انورزیب خان نے مزید کہا کہ ان شاءاللہ اگلا دور حکومت پیپلز پارٹی کا ہوگا اور دیگر مسائل کیساتھ ساتھ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل بھی ترجیحی بنیادوں پر حل ہونگے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں