ڈاکٹر قدیر خان کے انتقال پر صدر، وزیراعظم اور آرمی چیف سمیت دیگر کا اظہار تعزیت 173

ڈاکٹر قدیر خان کے انتقال پر صدر، وزیراعظم اور آرمی چیف سمیت دیگر کا اظہار تعزیت

ڈاکٹر قدیر خان کے انتقال پر صدر، وزیراعظم اور آرمی چیف سمیت دیگر کا اظہار تعزیت

ڈاکٹر قدیر خان کے انتقال پر صدر، وزیراعظم اور آرمی چیف سمیت دیگر کا اظہار تعزیت

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر آرمی چیف، وزیراعظم اور صدر نے تعزیتی پیغامات جاری کیے ہیں— فوٹو فائل
ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر آرمی چیف، وزیراعظم اور صدر نے تعزیتی پیغامات جاری کیے ہیں— فوٹو فائل

محسن پاکستان اور  نامور  ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان کے انتقال پر  سیاسی و سماجی رہنماؤں اور عسکری قیادت کی جانب سے خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو آج صبح  پھیپھڑوں میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم ڈاکٹروں کی بھرپور کوشش کے باوجود وہ جانبر نہ ہو سکے اور  85 برس کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملے۔

 ڈاکٹر عبد القدیر کے انتقال کی خبر سن کر بے حد افسوس ہوا: صدر مملکت

 صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نےایٹمی سائنسدان کے انتقال  پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ ڈاکٹر عبد القدیر کے انتقال کی خبر سن کر بے حد افسوس ہوا، 1982 سے ڈاکٹر عبدالقدیر  کو ذاتی طور  پر جانتا ہوں، جوہری  ہتھیار وں کے حوالے سے قوم ان کی خدمات کبھی نہیں بھولے گی۔

ڈاکٹر قدیر  قومی ہیرو کی حیثیت رکھتے تھے: عمران خان

محسن پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے  وزیر اعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ ڈاکٹر عبد القدیر خان نے پاکستان کو ایٹمی ریاست بنانے میں مرکزی کردار اداکیا جس کی وجہ سے پاکستانی قوم ان سے  بے پناہ محبت کرتی تھی۔

وزیراعظم نے کہا کہ  ڈاکٹر عبدالقدیر نے ہمیں ایک جارحانہ ایٹمی قوت رکھنے والے پڑوسی ملک  سے تحفظ فراہم  کیا،  ڈاکٹر عبدالقدیر خان پاکستانیوں کے لیے قومی ہیرو کی حیثیت رکھتے تھے۔

عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ ڈاکٹر عبد القدیر کی تدفین ان کی خواہش کے مطابق  فیصل مسجد میں کی جائے گی۔

قوم ایک سچے محسن سے محروم ہوگئی :شہباز شریف

مسلم لیگ ن کے نائب صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے ڈاکٹر عبد القدیر کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ آج قوم ایک سچے  محسن سے محروم ہوگئی ہے  جس نے دل وجان سے مادر وطن کی خدمت کی۔

شہباز شریف نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو ملک کے لیے ایک بڑا نقصان  قرار دیا اور لکھا کہ پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے میں ڈاکٹر عبد القدیر نے مرکزی کردار ادا کیا۔

چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی اور تمام سروسز چیفس کی جانب سے بھی ڈاکٹرعبدالقدیرخان کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے ۔

اللہ تعالی ڈاکٹرعبد القدیر کے درجات بلند فرمائے: آرمی چیف

ڈاکٹر عبد القدیر خان کے انتقال پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرعبد القدیر خان نے پاکستان کے دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے گراں قدر خدمات سر انجام دیں، اللہ تعالی ڈاکٹر عبدالقدیرخان کے درجات کو بلند کرے۔

پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے میں ڈاکٹر عبد القدیر نے کلیدی کردار اداکیا:شیخ رشید

 وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشیدکا جیو نیوز سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ  پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے میں ڈاکٹرعبد القدیر نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

دوسری جانب  وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری نے کہا کہ ڈاکٹرعبدالقدیرخان کی پاکستان کےلیے خدمات ان گنت ہیں۔

 وزیرمملکت فرخ حبیب نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے  ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرعبدالقدیرخان کا انتقال قومی سانحےسے کم نہیں۔

 ڈاکٹر قدیر کا انتقال ناصرف پاکستان بلکہ پوری امت مسلمہ کے لیے ایک بڑا نقصان ہے: سراج الحق

 امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا  تھا کہ ملک و قوم کے محسن پاکستان سے محروم ہو گئی ہے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے پاکستان بنایا لیکن ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پاکستان کو محفوظ بنایا۔

ڈاکٹر عبدالقدیر خان صرف ایک سیاستدان ہی نہیں بلکہ ایک کالم نویس، معلم اور قوم کا دکھ درد رکھنے والے باعمل مسلمان تھے، ان کا انتقال ناصرف پاکستان بلکہ پوری امت مسلمہ کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔

چوہدری برادران کا بھی اظہار افسوس

چوہدری برادران کی جانب سے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے ۔

سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ ڈاکٹرعبدالقدیرخان عظیم سائنسدان اور سچے پاکستانی تھے جنہوں نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہٰی کا کہنا تھا کہ محسن پاکستان کی پاکستان سے محبت کا کوئی ثانی نہیں ،ڈاکٹر عبدالقدیرخان کی پاکستان کے لیے خدمات ناقابل فراموش ہیں، عبدالقدیرخان نے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تقسیر بنایا۔

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما و اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کے بیٹے اور وفاقی وزیر مونس الہٰی نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو پاکستان کا اصل ہیرو قرار دیا اور کہا کہ دنیامیں آج پاکستان کو جو مقام حاصل ہے وہ ڈاکٹرعبدالقدیرخان کی بدولت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں