دولتالہ دیوی داتا روڈ 10.50کلو میٹر کی تعمیر کا آغاز ہو گیا 236

دولتالہ دیوی داتا روڈ 10.50کلو میٹر کی تعمیر کا آغاز ہو گیا

دولتالہ دیوی داتا روڈ 10.50کلو میٹر کی تعمیر کا آغاز ہو گیا

دولتالہ(سٹی رپورٹر ) 147.385ملین کی لاگت سے دیوی داتا روڈ کی تعمیر کا آغاز ہو گیا 10.50کلو میٹر روڈ کی تعمیر کے لیے یہ منصوبہ 12ماہ میں مکمل کیا جائے گا اس سلسلے میں ڈہوک نشان حیدر کے مقام پر بڑے جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے چوہدری ساجد محمود اور سابق امیدوار برائے ایم این اے چوہدری محمد عظیم نے کہا وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور موجودہ حکومت کی پالیسیوں کی بدولت وطن عزیز کا وقار اقوام عالم میں بلند اور امیج بہتر ہوا ہے

ان شاء اللہ 2023 کے الیکشن میں تحریک انصاف دو تہائی اکثریت سے کامیابی حاصل کرئے گیاپاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کی دہلیز پر انکے مسائل حل کرنے کا مشن لیکر آئی ہے گزشتہ کئی دہائیوں سے خطہ گوجرخان پر برسر اقتدار رہنے والے ہماری تین سالہ کارکردگی سے اپنا موازنہ کر لیں حلقہ پی پی9دیوی داتا روڈ کی تعمیر کے علاوہ جھونگل تا درکالی،بھاٹہ روڈ،ترکوال روڈ کی تعمیر آئندہ ہفتے شروع ہو جائے گی علاہ ازیں رتیال تا بھیر کلیال اور ماچھیہ روڈ کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے

وزیر اعظم عمران خان ایماندار اور نڈر لیڈر ہے انکی قیادت میں س موقع پر صدر پی ٹی آئی تحصیل گوجرخان چوہدری محمد عظیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن سے پاک خوشحال پاکستان ہماری منزل ہے موجودہ حکومت سے کرپٹ اور ملک دشمن سیاست دانوں کے چہروں کو بے نقاب کر دیا ہے جلسہ عام سے پی ٹی آئی کے رہنما راجہ طارق عزیز بھٹی،امیر افضل قریشی،حاجی راجہ شبیر حسین،میجر (ر) علی رضا، شیخ طاہر اشفاق،راجہ سعید،چوہدری محمد اسحاق،علاو الدین قریشی،راجہ عبدالوحید،ماسٹر محبوب حسین،

راجہ سہیل کیانی،راجہ پرویز،چوہدری وقار احمد اور دیگر نے بھی خطاب کیا جب کہ جلسہ عام میں معروف سیاسی و سماجی شخصیات ملک عبدالوحید اعوان، راجہ عامر سعید،شیخ سجاد احمد،چوہدری لیاقت،ریاض ٹھکر،غضنفر چیمہ،راجہ اعظم،چوہدری ابو زر،چوہدری لیاقت،حارث امیر راجہ،راجہ ساجد حسین،چوہدری وقار احمد،رب نو از قریشی،راجہ بلال،چوہدری حق نواز چوہدری آصف علی خان

،سمیت اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی قبل ازیں مہمانان گرامی کی جلسہ گاہ آمد پر پرتپاک انداز میں استقبال کیا گیا اس موقع پر مسلم لیگی رہنما سابق جنرل کونسلر ڈاکٹر محمد یوسف نے مسلم لیگ ن کو خیر آباد کہ کر پی ٹی آئی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں