چیئر مین پی اے آر سی نے دیہی تر قیا تی انتظا میہ ( آر ڈی اے) کے کورین وفد سے ملاقات 226

چیئر مین پی اے آر سی نے دیہی تر قیا تی انتظا میہ ( آر ڈی اے) کے کورین وفد سے ملاقات

چیئر مین پی اے آر سی نے دیہی تر قیا تی انتظا میہ ( آر ڈی اے) کے کورین وفد سے ملاقات

اسلام آباد (فائزہ شاہ کاظمی سے) ​کو پیا کوریا کے سا ت رکنی وفد نے آج پاکستان زرعی تحقیقا تی کونسل (پی اے آر سی) کے صدر دفتر کا دو رہ کیا ۔ وفد کی سر برا ہی کوپیا کو ریا کے ایڈ منسٹر یٹر مسٹر ہر تائی وونگ نے کی جبکہ چیئرمین پی اے آر سی ڈ اکٹر عظیم خان نے اس مو قع پہ ا نکا پر تپا ک استقبا ل کیا ۔ وفد نے پاکستان میں کوپیا پاکستان سنٹر اور ایروپونک آلو بیج کی پیداوار کے نظام کا افتتاح کرنے کے لیے دورہ کیا۔ چیئرمین ڈ اکٹر عظیم خان نے اس مو قع پرپی اے آر سی کی ترقی اور افعال کو کورین وفد کے سامنے پیش کرتے ہوئے بتایا کہ “ا پی اے آر سی اپنی مختلف تحقیقی اداروں کے ذریعے پاکستان کی زراعت کی تحقیق اور ترقی کے لیے کو شا ں ہے۔ یہ بین الاقوامی امداد اور روابط کے ساتھ مویشیوں اور بیجوں کی پیدا وار میں اضا فے کے لیے تیزی سے جدید طر یقوں کو متعا رف کر وا رہاہے۔ انہوں نے اس ضمن میں USAID اور USDA کے ذریعے حا صل ہونے وا لی تکنییکی امدا د کا بھی زکر کیا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ “ہم خوراک اور زراعت کے تحفظ کے لیے موجودہ پودوں کے جینیاتی وسائل کے زخیر ے کو و سعت دینے کے لیے ICARDAکے تعا ون سے اب تک کئی ہزا ر فصلو ں اور پو دو ں کے بیج حا صل کر چکے ہے ۔ حا ل ہی میں نیپال سے کیوی جرمپلازم حاصل کیے ہیں جن کی کامیا ب کا شت گلگت کے پہا ڑی علا قو ں میں عمل میں لا ئی گئی ہیں۔زیتون کی پا کستان میں کاشت کے حوا لے سے بتا تے ہوئے ڈا کٹر عظیم نے وفد کو بتا یا ہمارے پاس 4 ملین ہیکٹر زمین زیتون کی کاشت کے لیے موزوں ہے اور اب تک 40 ہزار ایکڑ رقبے پر زیتون کاشت کی جا چکی ہے

۔مزید بر آں کوریا کے زرعی ادا رے بھی ہمارےان Genebankمیں موجود کثیر اقسا م فصلوں کے جرمپلازم سے مستفید ہو سکتے ہیں۔ اپنے اختتامی تبصرے میں ڈاکٹر عظیم خان نے کورین حکومت کا تکنیکی اور مالی تعاون پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم حکومت کو ریا کے Chilli dehydration یونٹ اور ایروپونک آلو کے بیج کی پیداوار کی فراہمی میں ان کی مدد کو سراہتے ہیں جبکہ فارم مشینری ، لائیو سٹاک اور فصلوں کے تنوع کے شعبوں میں مزید تعاون کے بھی خواہاں ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں