اے سی مہمند خرم رحمان جدون کا تحصیل صافی مامدگٹ ہسپتال میں جاری جعلی انٹرویوں پر چھاپہ 138

اے سی مہمند خرم رحمان جدون کا تحصیل صافی مامدگٹ ہسپتال میں جاری جعلی انٹرویوں پر چھاپہ

اے سی مہمند خرم رحمان جدون کا تحصیل صافی مامدگٹ ہسپتال میں جاری جعلی انٹرویوں پر چھاپہ

مہمند( افضل صافی سے)اے سی مہمند خرم رحمان جدون کا تحصیل صافی مامدگٹ ہسپتال میں جاری جعلی انٹرویوں پر چھاپہ ۔ مامد گٹ ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر سریر نے بغیر اشتہار کے نان لوکل امیدواروں کو انٹرویو کے لیے بلائے تھے ۔بند کمرے میں انٹرویو اور ٹیسٹ کے بہانے پیسوں کا ڈیل ہورہا تھا۔جو اے سی مہمند نے چھاپہ مار کر فکسڈ انٹرویو کو ناکام بنا دیا۔ اے سی اپر مہمند نے تمام کنڈیڈیٹ کا شناختی کارڈ چیک کیے. جن میں ایک کا تعلق شانگلہ سوات، دوسرے کا تعلق پشاور تیسرے کا تعلق چارسدہ اور چوتھے کا تعلق لکی مروت سے تھا۔
اے سی اپر مہمند نے کہا کہ پہلے لوکل افراد کا حق ہے
اور تمام لوکل سٹاف (جو ایم ایس نے کئی دن قبل اپنے مرضی سے نکالے تھے، کو دوبارہ جلد ازجلد تعینات کرنے حکم جاری کردیا. اور آیندہ بغیر اشتہار کے تعیناتی سے منع کردیا ۔مہمند قوم کے پارلیمنٹیرین، سیاسی اور غیر سیاسی مشران کے نوٹس میں یہ بات لانا چاہتے ہیں کہ مامد گٹ ہسپتال میں ٹوٹل 117 افراد بھرتی کیے گئے ہیں. جس میں ضلع مہمند کے صرف 8 افراد شامل ہیں. باقی سب دوسرے اضلاع سے تعلق رکھتے ہیں. جو انتہائی افسوس اور قوم کے ساتھ نا انصافی اور ظلم کے مترادف ہے۔مہمند کے تمام نوجوان اپنے حق کے لیے اور کرپٹ ایم ایس ڈاکٹر سریر جن کا تعلق مردان سے ہے، مامد گٹ ہسپتال سے راج ختم کرنے تک ہر ممکن کوششیں کریں گے ۔ اہلیان علاقہ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں