آزادکشمیر بھر میں پولنگ کا عمل مقررہ وقت صبح8بجے سے بغیر کسی تعطل کے پرامن انداز سے جاری ہے، سیکرٹری آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن 212

آزادکشمیر بھر میں پولنگ کا عمل مقررہ وقت صبح8بجے سے بغیر کسی تعطل کے پرامن انداز سے جاری ہے، سیکرٹری آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن

آزادکشمیر بھر میں پولنگ کا عمل مقررہ وقت صبح8بجے سے بغیر کسی تعطل کے پرامن انداز سے جاری ہے، سیکرٹری آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن

مظفرآباد( پی آئی ڈی) سیکرٹری آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میںکہا گیا ہے کہ آزادکشمیر بھر میں پولنگ کا عمل مقررہ وقت صبح8بجے سے بغیر کسی تعطل کے پرامن انداز سے جاری ہے ۔ مجموعی طور پر امن و امان کی صورتحال اطمینان بخش ہے ۔ شدید گرمی کے باوجود بھی لوگوںبھرپور انداز میں پولنگ کے عمل میں حصہ لے ہیں جس سے توقع ہے کہ اس مرتبہ ریکارڈ ٹرن آﺅٹ ہوگا۔ آزادکشمیر کے کل5118پولنگ اسٹیشنز میں سے ابھی تک صرف16پولنگ اسٹیشنز پر معمولی نوعیت کے مسائل سامنے آئے ہیں جن میںپونچھ ڈویژن کے9،میرپور ڈویژن کے5اور مظفرآباد ڈویژن کے 2پولنگ اسٹیشنز شامل ہیں۔

مجموعی طور پر 99فیصدپولنگ پرامن ہورہی ہے ۔ پریس ریلیز میں کہا گیا کہ انتظامیہ لوگوں کو اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کےلئے موقع پر موجود ہے۔چیف الیکشن کمشنر اور ممبران الیکشن کمیشن نے آزادکشمیر بھر کا دورہ کر کے انتظامات کا جائزہ لیا ہے اور ان پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔ پریس ریلیز میں مزید کہا گیا کہ پولنگ کا عمل مقررہ وقت تک جاری رہے گا

اور 5بجے کے بعد بھی جو لوگ پولنگ اسٹیشنز کے احاطہ کے اندر موجود ہوں گے انہیں حق رائے دہی استعمال کرنے کا موقع دیا جائےگا۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پرامن طریقے سے اپنا ووٹ کاسٹ کریں اور ذمہ شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی بھرپور انداز میں اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔\

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں