آر پی اوراولپنڈی کی جانب سے تھانوں کے سر پرائز وزٹس کا سلسلہ جاری 245

آر پی اوراولپنڈی کی جانب سے تھانوں کے سر پرائز وزٹس کا سلسلہ جاری

آر پی اوراولپنڈی کی جانب سے تھانوں کے سر پرائز وزٹس کا سلسلہ جاری

دولتالہ(نماٸندہ خصوصی)آر پی اوراولپنڈی کی جانب سے تھانوں کے سر پرائز وزٹس کا سلسلہ جاری، آر پی او راولپنڈی نے تھانہ جاتلی کا اچانک دورہ کیا،دورے کے دوران تھانے کے ریکارڈ، حوالات، فرنٹ ڈیسک اورڈیوٹی پر موجود افسران و ملازمان کو چیک کیااور تھانے کی صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا، صفائی کے ناقص انتظاما ت پر ایس ایچ او و محرر تھانہ جاتلی کو شوکاز نوٹس جبکہ ڈی ایس پی گوجر خان کو ایکسپلینیشن جاری۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی کے احکامات اور ویژن کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی عمران احمر راولپنڈی ریجن کے تھانوں کا سرپرائز وزٹس کررہے ہیں تاکہ تھانوں میں سروس ڈلیو ری کے معیار میں مزید بہتری لائی جائے، اسی تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے آر پی او راولپنڈی عمران احمر نے تھانہ جاتلی کا اچانک دورہ کیا،

اس موقعہ پر ایس پی صدر کامران حمید بھی موجود تھے، دورے کے دوران آرپی ا وراولپنڈی نے تھانے کے فرنٹ ڈیسک، ریکارڈ، حوالات کو چیک کیا اور تھانے کی صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا،تھانے میں صفائی کے ناقص انتظاما ت پر ایس ایچ او و محرر تھانہ جاتلی کو شوکاز نوٹس جبکہ ڈی ایس پی گوجر خان کو ایکسپلینیشن جاری کی،آر پی اوراولپنڈی عمران احمر کا کہنا تھا کہ شہریوں کے مسائل اور سروس ڈلیوری کو مزید بہتر بنانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، تھانوں کے اچانک دوروں کامقصد پولیس افسران کی کارکردگی کو جانچنا اور ان کی استعداد کار میں مزید اضافہ کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں