خانیوال چاند رات اور عیدالاضحی کا سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر 195

خانیوال چاند رات اور عیدالاضحی کا سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر

خانیوال چاند رات اور عیدالاضحی کا سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم کی ہدایت پرعوام الناس کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے چاند رات اور عیدالاضحی کا سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا ہے۔اس ضمن میں ڈی پی او محمدعلی وسیم نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی پلان کے تحت 512مقامات جن میں 461مساجد‘51امام بارگاہ پرپولیس افسران اورجوانوں کی بائی نیم ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں‘عبا دت گا ہو ں کے راستے کے نزدیک پا رکنگ کی

ہر گز اجا ز ت نہ ہو گی۔ ضلع بھر میں عید کے اجتماعات کے دوران ایلیٹ فورس کے دستے گشت کنا ں ہونگے اور کسی بھی ایمر جنسی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہیں گے۔انہوں نے بتایاکہ چاند رات پرضلع بھر میں 35ناکہ بندی پوائنٹ پرپولیس افسران وجوان اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے اورعیدالاضحی کے روز عید اجتماعات کی سکیورٹی کے لیے5 ایس ڈی پی اوز‘12انسپکٹر‘31ایس آئی‘66اے ایس آئی‘595کنسٹیبل‘51ہیڈکنسٹیبل سمیت760پولیس افسران وملازمین اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے جبکہ 214پی کیوآر بھی سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور رہیں گے اسی طرح حساس مساجد وامام بارگاہوں کی سکیورٹی کے لیے میٹل ڈیکٹر‘

واک تھروگیٹس اورسی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے جائیں گے اس کے علاوہ ٹریفک کا نظام رواں دواں رکھنے کے لئے ٹریفک پولیس افسران و اہلکاروں کی بائی نیم ڈیوٹی لگائی گئی ہے جنہیں اپنے فرائض انتہائی ذمہ داری سے سر انجام دینے کی ہدایات دی گئی ہیں جبکہ سینئر افسران حساس مقامات کے وزٹس کے ساتھ ساتھ اپنی نگرانی میں عید سیکیورٹی پلان پر عمل درآمد کویقینی بنائیں گے‘ ضلع بھر میں پکٹ پوائنٹ قائم کر کے مشکوک اور شر پسند عناصر پر کڑی نگاہ رکھنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں جبکہ اشتہاریوں مجرمان کی نقل وحرکت کی نگرانی کے

ساتھ منشیات وشراب فروشوں‘ناجائز اسلحہ مافیا سمیت دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ترجیحی بنیادوں پر آپریشن کو جاری رکھا جائیگا۔ڈی پی او محمد علی وسیم نے مزیدکہاکہ عیدالاضحی پرسکیورٹی انتظامات کے ساتھ ساتھ کورونا ایس او پیز پر عملدر آمد یقینی بنایا جائے گا لہذامہذب شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے شہری قانون کی پاسداری کریں او رحکومت پنجاب کے احکامات کے مطابق ایس اوپیز پر عملد رآمد کو یقینی بنائیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم نے کہا ہے کہ عیدالاضحی کی خوشیو ں کے موقع پر عوام الناس کو پر امن ماحول فراہم

کر نے کے لئے تمام وسائل استعمال کئے جائیں گے اور انشاء اللہ ہم اپنے فرائض انتہائی بہادری اور جذبہ حب الوطنی سے سر شار ہو کر انجام دیتے ہوئے سماج دشمن عناصر کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنائیں گے۔انہو ں نے کہا کہ عید کے موقع پر ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ ہلڑ بازی کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی جن کی روک تھام کے لئے علیحدہ سے پولیس کی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔انہو ں نے کہا کہ ڈی ایس پیز او رایس ایچ اوز عیدالاضحی

کی نماز کے دوران آخری نمازی کی موجودگی تک سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور رہیں گے اورپویس افسران وملازمین کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے مناسب احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں 06مویشی منڈیوں پر 90پولیس افسران اور40ٹریفک اہلکاران ڈیوٹی پر ماموررہیں گے اسی طرح عیدالاضحی کے موقع پر شہری جوق درجوق قبرستانوں کارخ کرتے ہیں جس کے لیے حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں