مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر پورے اسلام آباد میں واحد تقریب پاشا گروپ کے مرکزی الیکشن کیمپ آفس میں منعقد کی گئی 172

مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر پورے اسلام آباد میں واحد تقریب پاشا گروپ کے مرکزی الیکشن کیمپ آفس میں منعقد کی گئی

مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر پورے اسلام آباد میں واحد تقریب پاشا گروپ کے مرکزی الیکشن کیمپ آفس میں منعقد کی گئی

اسلام آباد ( بیوروچیف) مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر پورے اسلام آباد میں واحد تقریب پاشا گروپ کے مرکزی الیکشن کیمپ آفس میں منعقد کی گئی وفاق کے مختلف محکموں کے نمائندگان نے پاشا گروپ کی تقریب میں شرکت کی مزدور دوستی کا ثبوت دیایکم مئی کو مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر پورے اسلام آباد میں واحد تقریب سی ڈی اے ایمپلائز یونین پاشا گروپ کے مرکزی الیکشن کیمپ آفس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق کے مختلف محکموں کے نمائندگان نے بھرپور شرکت کی

وفاق کے مختلف محکموں کے نمائندگان جن میں ریڈیو پاکستان کی یونین یو ایس او کے سیکرٹری جنرل محمد اعجاز صاحب ، آر ایس ایف آرگنائزر راولپنڈی ، اسلام آباد کے عبدالرحمان صاحب ، پی سی پی کی سی بی اے کے سینئر ڈپٹی جنرل سیکرٹری نیاز محمد تنولی صاحب ، پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر چنگیز ملک صاحب ، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ابرار رضوی صاحب ، سندھی کمیونٹی پاکستان پیپلز پارٹی کے کوآرڈینیٹر انور علی کیریو صاحب ، پولی کلینک کی سی بی اے سے عبیداللہ بھٹی صاحب سمیت دیگر یونین کے نمائندگان نے بھرپور شرکت کی

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری عزت کمال پاشا صاحب نے کہا کہ آج کا دن کرونا ایس او پیز کے تحت منا رہے ہیں جانتے ہیں کہ کرونا جیسی موزی بیماری کی تیسری لہر شدید ہے لیکن مزدوروں کا عالمی دن ایک سال کے بعد آتا ہے اور یہ دن مزدوروں سے تجدید عہد کا دن ہے اس لیے انتہائی دکھ کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ سی ڈی اے کے نام نہاد مفاد پرست لوگ جو خود کو مزدوروں کا نمائیندہ کہتا ہے رٹائرڈ غدار ٹولہ یاسین گروپ جو خود کو 4 سو سے زائد یونین کا نمائندہ کہتا ہے اس نے کسی قسم کی کوئی تقریب منعقد نہیں کی حالانکہ ایس او پیز کے تحت تقریب منعقد کی جا سکتی تھی اور پاشا گروپ نے مزدوروں سے یکجہتی کا ثبوت دے دیا ہے اس تقریب کے انعقاد سے مزدوروں میں اعتماد کی فضاء پیدا ہوئی

تقریب سے تمام یونینز کے نمائندگان نے پر جوش خطاب کیا اور شکاگو کے مزدوروں کو سرخ سلام پیش کیا اور سی ڈی اے کے عظیم لیڈر مرحوم فرحت کمال پاشا صاحب کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور تقریب کے اختتام پر اجتماعی دعا کروائی گئی اور افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا

قمر عباس ملک مرکزی پریس سیکرٹری سی ڈی اے ایمپلائز یونین پاشا گروپ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں