محنت کرنے والے اور قلم کی آبرو کے امین صحافیوں کی خدمات اور قربانیوں کو تسلیم کیا جانا ضروری ہے،عامر سجاد سید 226

محنت کرنے والے اور قلم کی آبرو کے امین صحافیوں کی خدمات اور قربانیوں کو تسلیم کیا جانا ضروری ہے،عامر سجاد سید

محنت کرنے والے اور قلم کی آبرو کے امین صحافیوں کی خدمات اور قربانیوں کو تسلیم کیا جانا ضروری ہے،عامر سجاد سید

اسلام آباد (فائزہ شاہ کاظمی سے)راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلٹس نے یومِ مئی پر مطالبہ کیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 19 کے حق و پاسداری میں اظہار رائے پر ادارتی حکمناموں کی پابندیاں فوری طور سے ختم کی جائیں۔محنت کشوں کے عالمی یومِ مئی پر اپنے پیغام میں صحافتی تنظیم آر آئی یو جے کے صدر عامر سجاد سیداور سیکرٹری طارق علی ورک نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ محنت کرنے والے اور قلم کی آبرو کے امین صحافیوں کی ان خدمات اور قربانیوں کو تسلیم کیا جانا ضروری ہے جنہوں نے اپنے فرائض کی بجا آوری میں کسی دباؤ یا خوف کی پرواہ نہیں کی بلکہ انسانی آزادی اور عوام کے اظہار رائے کے بنیادی حق کی پاداش میں قربانیاں دیں اور آج بھی بے روزگاری اور تنخواہوں میں کٹوتی کے عذاب سے گذر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج ملک میں مختلف حیلے بہانوں سے آزاد صحافت اور اظہار پر پابندیاں جمہوریت کو نقصان پہنچانے کی مذموم کوشش ہے،جو یومِ مئی کی آزادی کے پیغام کی صریحاٙ خلاف ورزی ہے۔یومِ مئی کے پیغام پر آر آئی یو جے عالمی محنت کش قلم کے مزدور صحافیوں کی جدوجہد کے شانہ بشانہ ہر اس محاذ پر نہ صرف پر عزم کھڑی ہے بلکہ اظہار کی آزادی کی ہر عالمی تحریک سے اظہار یکجہتی بھی کرتی ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ یوم مئی کے عالمی دن پر پوری دنیا میں اظہار رائے کی بہتری کے قوانین لائے جائیں تاکہ محنت کاروں کے بنیادی حقوق ان کو مل سکیں،انہوں نے خبردار کیا کہ جب تک ملکی قوانین میں محنت کش طبقے کے حق اور اظہار رائے کی مکمل پاسداری نہیں کی جائے گی،اس وقت تک ملک کی ترقی نا ممکن ہے،لہذا ملکی ترقی کا بنیادی مطالبہ اظہار رائے کی پاسداری ہے،جو حق آئینی طور پر فوری طور پر صحافی اور صحافتی اداروں کو دیا جائے۔طارق علی ورک جنرل سیکرٹری آر آئی یو جے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں