میرے خلاف سوشل میڈیاپر کردار کشی کرنے والوں اور جعلی خبریں چلانے والوں کیخلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے کو درخواست دیدی ہے،راجہ منصورخان 405

میرے خلاف سوشل میڈیاپر کردار کشی کرنے والوں اور جعلی خبریں چلانے والوں کیخلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے کو درخواست دیدی ہے،راجہ منصورخان

میرے خلاف سوشل میڈیاپر کردار کشی کرنے والوں اور جعلی خبریں چلانے والوں کیخلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے کو درخواست دیدی ہے،راجہ منصورخان

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیرکے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل راجہ منصورخان نے کہا ہے کہ میرے خلاف سوشل میڈیاپر کردار کشی کرنے والوں اور جعلی خبروں چلانے والوں کیخلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے کو درخواست دیدی ہے۔گھنائونی سازش کرنے والوں کو بے نقاب کرکے چھوڑوں گا۔مظفر آباد کے ایک اخبار نے جو جھوٹی خبر چلائی ، اس کو بھی قانونی نوٹس جاری کر دیا ہے۔مخالفین سیاسی میدان میں مقابلہ کریں۔اس طرح کی بھونڈی حرکتیں میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں۔عزت اللہ کے ہاتھ میں ہے۔سازش کرنے والوں کو منہ کی کھانا پڑیگی۔

پیر کو جاری کیے گئے بیان میں راجہ منصور خان نے کہاکہ کچھ دنوں سے میرے خلاف سوشل میڈیا پر ایک منظم منصوبہ بندی اور سازش کے تحت کردار کشی کی جاری ہے۔پاکستان کے بڑے قومی اخبار کی پیشانی لگا کر میرے خلاف سوشل میڈیا پر خبر جاری کی گئی جس میں مجھ پر سنگین الزامات عائد کیے گئے ۔جس پر میں نے ایف آئی اے کی سائبر کرائم کو باضابطہ درخواست دیکر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ایف آئی اے اس معاملے کی فوری تحقیقات کر کے ملوث افراد کو بے نقاب کر ے۔اس سازش کو بے نقاب کر کے چھوڑوں گا۔ایف آئی اے کو ثبوت بھی فراہم کر دیے ہیں۔

مجھے معلوم ہے اس سازش کے پیچھے کون ہے؟ ۔ اس سازش کے پیچھے ایک سرمایہ دار ہے جس نے مجھے فون پر دھمکیاں دیں اور کہاکہ آنے والے دنوں میں اس طرح کی مزید خوش خبریاں دونگا ۔انھوں نے کہاکہ مظفر آباد کے ایک اخبار نے گزشتہ روز ایک من گھڑت خبر چلائی ۔ اس خبر کے پیچھے بھی انہیں لوگوں کا ہاتھ لگتا ہے اور کچھ مقامی لوگ بھی ان کے آلہ کار بنے ۔مذکورہ اخبار کو بھی قانونی نوٹس جاری کر دیا ہے۔اس گھنائونی سازش کو سامنے لائینگے۔انھوں نے کہاکہ میرا جرم صر ف یہ ہیکہ میں ایک سیاسی کارکن ہوں۔عمران خان کا سیاسی سپاہی ہوں

۔اور اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔آزادکشمیر میں پی ٹی آئی کے تمام سیاسی کارکنوں کی آواز بنا ہوں۔کارکنوں کیلئے آواز اٹھانا ہی میرا جرم ہے ۔ اس سارے صورتحال سے اپنی سنیئر قیادت کو بھی اگاہ کر دیا ہے۔انھوں نے کہاکہ سیاسی جماعتوں میں اختلاف رائے ہوتے ہیں لیکن کوئی اس حد تک گر سکتا ہے سوچا بھی نہیں جا سکتا ۔اس طرح کی گھنائونی سازش کرنے والوں کو کچھ نہیں ملے گا۔ انشاء اللہ یہ سازش اب ان کے اپنے گلے پڑے گی۔ اس گروہ کو انجام تک پہنچا کر دم لیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں