ریسکیو 1122 کی جانب سے ورلڈ ارتھ ڈے منایا گیا 157

ریسکیو 1122 کی جانب سے ورلڈ ارتھ ڈے منایا گیا

ریسکیو 1122 کی جانب سے ورلڈ ارتھ ڈے منایا گیا

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارہ امتیاز) کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر خالد محمود کی زیر نگرانی پوری دنیا کی طرح ریسکیو 1122 خانیوال نے بھی ورلڈارتھ ڈے منایا۔ اس سال ورلڈ ارتھ ڈے منانے کا موضوع ری سٹور آور ارتھ ہے جس کا مطلب ہے کہ زمین کو دوبارہ بحال کریں۔ زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں اور ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ موسمی تبدیلیوں سے زمین کو بچایا جاسکے۔اسی حوالے سے ریسکیو 1122 اسٹیشن پر سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔

ریسکیو سیٖفٹی آفیسر محمد یاسر رضا نے شرکاء کو ارتھ ڈے کے متعلق آگاہی دی اور زمین کو محفوظ بنانے کے لیے انسانی کردار پر روشنی ڈالی۔بعدازاں کنٹرول روم انچارج محمد نعیم اور ریسکیو سیفٹی آفیسر محمد یاسر رضا کی قیادت میں واک کی گئی جو ریسکیو اسٹیشن سے شروع ہوکر لاہو رموڑ سے ہوتی ہوئی واپس ریسکیواسٹیشن پر اختتام پذیر ہوئی۔ واک میں ریسکیو آفیسر، ریسکیو جوانوں، ریسکیو سکاوٹس، ووکیشنل انسٹیٹیوٹ کے اساتذہ و طلباء اور بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ ریسکیو کمیونٹی انسٹرکٹر بشیر احمد طاہر نے شہریوں کو ارتھ ڈے کے حوالے سے پمفلٹ تقسیم کیے

اور بریفنگ دی۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر خالد محمود نے ورلڈ ارتھ ڈے کے حولے سے اپنے پیغام میں کہا کہ ہر فرد واحد پر لازم ہے کہ وہ اپنے حصے کا پودا لگائے اور زمین کو محفوظ بنانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ آخر میں کنٹرول روم انچارج محمد نعیم، ریسکیوسیٖفٹی آفیسر محمد یاسر رضا، اسٹیشن کوآرڈینیٹرز محمد سلیم،محمد سمیع اللہ اور ووکیشنل انسٹیٹیوٹ انسڑکٹر انجنیئر محمد فاروق کی جانب ریسکیو اسٹیشن پرورلڈ ارتھ ڈے کے حوالے سے پودے لگائے گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں