پی این سی اے میں پتلی تماشہ بچوں کو تفریح کے ساتھ سماجی مسائل اور بیماریوں پر آگاہی دی گئی 227

پی این سی اے میں پتلی تماشہ بچوں کو تفریح کے ساتھ سماجی مسائل اور بیماریوں پر آگاہی دی گئی

پی این سی اے میں پتلی تماشہ بچوں کو تفریح کے ساتھ سماجی مسائل اور بیماریوں پر آگاہی دی گئی

اسلام آباد: (راجہ فرقان احمد) پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس نے کووڈ – 19کی وجہ سے منقطع بچوں کے پسندیدہ پتلی تماشہ کو دوبارہ پی این سی اے آڈیٹوریم میں پیش کرنے کا آغاز کر دیا گیا ہے- اس سلسلے میں 25 فروری کو پتلی تماشہ پیش کیا گیا- جس میں بچوں کو مختلف کہانیوں اور خاکوں کے ذریعے تفریح کے ساتھ ساتھ معتدی بیماریوں خصوصا کووڈ- 19 سے بچاؤ کی تعلیم دی گئی ہے- پی این سی اے کا پتلی گھر بچوں کو ان کہانیوں کے ذریعے تعلیم،

صحت، ماحولیات اور بھائی چارے کی اہمیت اور فوائد سے آگاہی بھی فراہم کرتا ہے – آج کے شو میں بچوں نے ماسک پہنے رکھے- آپس میں سماجی فاصلہ کے اصول پر عمل کیا – بچوں کے ساتھ آئے اساتذہ نے پتلی تماشہ کو بچوں کے لیے ایک مثبت تفریحی عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی تربیت کا ایک موثر ذریعہ ہے – جسے باقاعدگی سے جاری رہنا چاہیے- پی این سی اے “سنڈے کے سنڈے” کے عنوان سے نیشنل آرٹ گیلری کے سبزہ زار پر آرٹ اینڈ کرافٹ بازار بھی اتوار 28 فروری سے شروع کر رہا ہے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں