راولپنڈی پولیس کا پتنگ بازی و ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے لئے پلان 218

راولپنڈی پولیس کا پتنگ بازی و ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے لئے پلان

راولپنڈی پولیس کا پتنگ بازی و ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے لئے پلان

راولپنڈی: (راجہ فرقان احمد) راولپنڈی پولیس کا پتنگ بازی و ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے لئے پلان جاری. 2500 کے قریب پولیس افسران ڈیوٹی سرانجام دیں گے. پتنگ بازوں کی سرچنگ اور ویڈیو مانیٹرنگ کے لیے ڈرون و دیگر کیمرے استعمال. راولپنڈی پولیس پتنگ بازی و پتنگ فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہے. تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے پتنگ بازی و ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے لئے پلان جاری کردیا. پلان کے مطابق2500 کے قریب پولیس افسران ڈیوٹی سرانجام دیں گے، 135پولیس ٹیمیں، 30 ڈولفن سکواڈ،35 محافظ سکواڈ

، 10ایلیٹ سیکشن جبکہ 280چھتوں پر بھی پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں. پتنگ بازوں کی سرچنگ اور ویڈیو مانیٹرنگ کے لیے ڈرون و دیگر کیمرے استعمال کئے جائینگے، پتنگ بازی و ہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی،جس چھت سے پتنگ بازی ہوئی اس کے مالک اور گھر کے سربراہ کے خلاف بھی قانونی کاروائی ہو سکتی ہے. سی پی اومحمد احسن یونس کاکہنا تھا کہ پتنگ بازی جان لیوا کھیل ہے شہری اس سے اجتناب کریں،راولپنڈی پولیس پتنگ بازی و پتنگ فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہے، شہری بھی اپنی ذمہ داری ادا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں