سی ڈی اے کے ملازمین کے ساتھ ظلم اور زیادتی کی انتہا ہو گئی ہے اب اس ظالمانہ نظام کے خلاف پاشا گروپ سیسہ پلائی دیوار بن چکا ہے عزت کمال پاشا 183

سی ڈی اے کے ملازمین کے ساتھ ظلم اور زیادتی کی انتہا ہو گئی ہے اب اس ظالمانہ نظام کے خلاف پاشا گروپ سیسہ پلائی دیوار بن چکا ہے عزت کمال پاشا

سی ڈی اے کے ملازمین کے ساتھ ظلم اور زیادتی کی انتہا ہو گئی ہے اب اس ظالمانہ نظام کے خلاف پاشا گروپ سیسہ پلائی دیوار بن چکا ہے عزت کمال پاشا

 اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)سی ڈی اے کے ملازمین کے ساتھ ظلم اور زیادتی کی انتہا ہو گئی ہے اب اس ظالمانہ نظام کے خلاف پاشا گروپ سیسہ پلائی دیوار بن چکا ہے عزت کمال پاشاسی ڈی اے ایمپلائز یونین پاشا گروپ کی کارنر میٹنگ کے دوران ملازمین نے پاشا گروپ کے جنرل سیکرٹری عزت کمال پاشا کو اپنے درمیان پا کر اپنے ساتھ ہوئی زیادتیوں اور مظالم بتائے اور کہا کہ مرحوم فرحت کمال پاشا صاحب کے دور میں ہی ملازمین کی عزتِ نفس بحال رہی اس کے بعد سب کو انتقامی سیاست کا نشانہ بنایا گیا


اس موقع پر جنرل سیکرٹری عزت کمال پاشا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین کے ساتھ ہونے والی غنڈہ گردی ، زیادتیوں اور مظالم کا حساب لیں گے اور ملازمین کی عزتِ نفس کو بحال کروا کے تمام حقوق کا تحفظ کریں گے اور پلاٹ ، بچوں کی بھرتی سمیت تمام مسائل کو پاشا گروپ حل کروائے گا ملازمین اپنی صفوں میں اتحاد قائم رکھیں اور پاشا گروپ کو ووٹ اور سپوٹ کریں انشاءاللّٰہ مرحوم فرحت کمال پاشا صاحب جیسا دور واپس آئے گا قمر عباس ملک مرکزی پریس سیکرٹری سی ڈی اے ایمپلائز یونین پاشا گروپ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں