مردان،شہدائے پولیس کے بچے اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے ملک اور والدین کا نام روشن کریں۔۔ڈاکٹر زاہد اللہ کا تقریب سے خطاب 237

مردان،شہدائے پولیس کے بچے اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے ملک اور والدین کا نام روشن کریں۔۔ڈاکٹر زاہد اللہ کا تقریب سے خطاب

مردان،شہدائے پولیس کے بچے اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے ملک اور والدین کا نام روشن کریں۔۔ڈاکٹر زاہد اللہ کا تقریب سے خطاب

مردان(شاہ باباحبیب عارف سے)مردا۔ن پولیس لائن میں شہدائے پولیس کے بچوں میں سالانہ تعلیمی سکالر شپ تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد۔شہداء پولیس کے123 بچوں میں تعلیمی سکالر شپ کے44لاکھ سے زائد چیک تقسیم کئے گئے۔شہدائے پولیس کے بچے اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے ملک اور والدین کا نام روشن کریں۔ضلعی پولیس سربراہ ڈاکٹر زاہد اللہ کا تقریب سے خطاب تفصیلات کے مطابق پولیس لائن میں شہدائے پولیس کے بچوں میں سالانہ تعلیمی سکالر شپ کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں ضلعی پولیس سربراہ ڈاکٹر زاہد اللہ، شہدائے پولیس کے ورثاء، بچوں اور پولیس افسران نے شرکت کی۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ نے کہا

کہ خیبر پختونخوا پولیس میں آئی جی سے لیکر جوانوں تک ہر ایک نے وطن عزیز کی بقاء و سلامتی اور پائیدار امن و امان کے قیام کیلئے اپنے قیمتی جانوں کے نظرانے پیش کیے جنہیں کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔آج وطن عزیز اور صوبے میں امن و امان کا قیام ان کی لازوال قربانیوں کی مرہون منت ہے۔شہدائے پولیس کے لواحقین کیلئے تمام تر دستیاب وسائل اور سہولیات بہم پہنچانے میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں

انہوں نے مزید کہا کہ شہدائے پولیس ضلع مردان کے بچوں کیلئے ضلع بھر کے معیاری اور بہترین درسگاہوں میں تعلیمی سکالر شپ دے رہے ہیں۔ ہم امید رکھتے ہیں کہ شہداء کے بچے اعلی تعلیم حاصل کر کے ملک اور والدین کا نام روشن کرینگے۔تقریب کے آخر میں ضلعی پولیس سربراہ نے شہداء پولیس کے123 بچوں میں تعلیمی سکالر شپ کے44لاکھ سے زائد چیک تقسیم کئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں