ضلع مہمند۔صوبائی قیادت تنظیم سازی کے لئے سنجیدہ اقدامات کریں۔ 250

ضلع مہمند۔صوبائی قیادت تنظیم سازی کے لئے سنجیدہ اقدامات کریں۔

ضلع مہمند۔صوبائی قیادت تنظیم سازی کے لئے سنجیدہ اقدامات کریں۔
مہمند(افضل صافی سے)تفصیلات کےمطابق ضلع مہمند میں پاکستان مسلم لیگ (ن)سے تعلق رکھنے والے سینئر اور جونئیر کارکنان پر مشتمل پر ہجوم پریس کانفرنس سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ملک مصطفی،حاجی لطیف،نمیر خان،سمیع اللہ،جنت گل اور پرویز خان نے کہا کہ
پاکستان مسلم لیگ(ن)ضلع مہمند عرصہ دراز سے اختلافات کا شکار ہیں۔مقامی سطح پر کوئی تنظیم سازی موجود نہیں۔جن کے بناء پر پارٹی روز بروز کمزور ہو رہا ہے جبکہ علاقے میں ایک ٹولہ اپنے لئے چیف آرگنائزر اور صدر وغیر کے نام استعمال کر رہے ہیں۔حالانکہ وقت کا اہم تقاضا ہے
کہ صوبائی قیادت فی الفور ضلع مہمند میں تحصیل وائز سمیت تنظیم جمہوری طریقے سے تشکیل دینا چاہیے اگر صوبائی قیادت نے 2 جولائی تک مطالبات پر عمل نہ کیا تو نئے لائحہ عمل تشکیل دیں گے۔انہوں نے منتخب نمائندوں سے اپنے ذاتی اختلافات کے بجائے ترقیاتی فنڈز پر سٹے آرڈر لیں آئے ہیں۔
اگر انہوں نے ترقیاتی فنڈز سے فوری پابندی نہ اٹھائے تو قوم کے مجرم ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی سے متاثرہ علاقے،سوران درہ،بیدمنئی،مٹئی اور شیخ بابا کے گنجان آباد درے گزشتہ دس سالوں سے ترقیاتی عمل سے باہر ہیں جس سے علاقے کے عوام مختلف مسائل کا شکار ہیں ۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں