ضلع مہمند۔قبائلی اضلاع میں انٹرنیٹ سہولیات کے عدم فراہمی پر متحدہ مھمند طلباء کا احتجاجی مظاہرہ دوسری روز بھی جاری 206

ضلع مہمند۔قبائلی اضلاع میں انٹرنیٹ سہولیات کے عدم فراہمی پر متحدہ مھمند طلباء کا احتجاجی مظاہرہ دوسری روز بھی جاری

ضلع مہمند۔قبائلی اضلاع میں انٹرنیٹ سہولیات کے عدم فراہمی پر متحدہ مھمند طلباء کا احتجاجی مظاہرہ دوسری روز بھی جاری

مہمند(افضل صافی سٹی رپورٹر)ضلع مہمند۔قبائلی اضلاع میں انٹرنیٹ سہولیات کے عدم فراہمی پر متحدہ مھمند طلباء کا احتجاجی مظاہرہ دوسری روز بھی جاری۔حکومت قبائلی طلباء کا قیمتی وقت ضائع نہ کریں احتجاجی مظاہرین۔ پشاور باجوڑ شاہراہ پر نحقی ٹنل کے سامنے سینکڑوں طلبأ نے قبائلی اضلاع کو انٹرنیٹ سہولیات فراہمی کے لۓ احتجاجی مظاہرہ کیا۔اور شاہراہ کو کئ

گھنٹوں تک ہر قسم ٹریفک کے لئے بندکررکھا تھا۔مظاہرین نے ہاتھوں میں بینر اور کتبے اٹھارکھے تھے۔جن پر مختلف نعرے درج تھے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت قبائلی کے ساتھ ظلم بند کریں۔کیونکہ تمام ملک میں آن لائن کلاسز کا سلسلہ جاری ہے مگر قبائلی طلبأ ان سہولیات سے محروم ہیں

۔ان کا کہنا تھا متعلقہ انتظامیہ اور ادارے ہمارے مطالبات پر فوری عمل کرکے ہمارے طلباء کا قیمتی وقت ضائع ہونے سے بچائیں۔بصورت دیگر ہم احتجاجی سلسلہ جاری رکھیں گے. کیونکہ ہمارے پاس اور کوئی چارہ نہیں. انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ کل کچھ مخصوص ٹولے نے اس طلباء

اور مظاھرین کو سیاسی اور یونین کا رنگ دینے کے کوشش کی. حالانکہ ہمارا تعلق کسی سیاسی پارٹی یا کسی بھی یونین سے نہیں. ہم متحدہ طلباء ہیں اور ہمارا ون پوائنٹ ایجنڈا ہے. کہ قبائلی طلباء کو انٹرنیٹ سروس مہیا کی جائے.




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں