185

تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں نے مہنگائی کے سواء کچھ نہیں دیاصائمہ لیاقت

تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں نے مہنگائی کے سواء کچھ نہیں دیاصائمہ لیاقت

اسلام آباد (محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ”ن“ این اے 63شعبہ خواتین کی صدر و سابق ممبر ضلع کونسل صائمہ لیاقت نے کہا کہ موجوہ حکومت نے مہنگائی اور بیرروزگاری کے سواء کچھ نہیں دیا پٹرو ل کی قیمتیں کم تو کر دی لیکن بڑھتی ہوئی

مہنگا ئی کو قابو نہ کر سکے اس سے ملکی معیشت کو نقصان پہنچا موجودہ حالات میں بھی تبدیلی سرکارکچھ نہ کر کے بھی سب اچھے کے ٹوئیٹ کر دیتے ہیں ان خیالا ت کااظہار انہوں نے اپنے بیان میں کیا

انہوں نے مزیدکہا کہ ایک کڑور نوکریاں دینے کا وعدہ کرنے والوں نے عوام کو مزید بیروزگار کر دیا غریب اور نادار افراد کے لئے دو وقت کی روٹی کمانا بہت مشکل ہوگیا اور بہت سے گھروں کا چولہا بجھ کر رہ گیا اور موجودہ حالات میں بھی غریب کے لئے کوئی ریلیف نہ دیا گیا

ان کامزید کہنا تھا کہ اب عوام تبدیلی سرکار کے جھانسے میں نہیں آئیں گے تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی میاں محمد نوازشریف کا دورحکومت آیاتو ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوا تو مہنگائی اور بے روزگاری کا خاتمہ ہواعوام کو تعلیم اور علاج معالجہ کی سہولیات سمیت سستی اور معیاری

بس سروس بھی فراہم کی گئی میاں محمدنوازشریف اورمریم نواز کو عوام کے دلوں سے نہیں نکالا جاسکتا جلد میاں محمد نوازشریف صحت یاب ہوکر عوام میں ہوں گے اور عوامی طاقت سے مسلم لیگ”ن“ایک بار پھراقتدارمیں آئے گی اور پاکستان ایک بار پھر ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں