وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کی وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر کے ہمراہ پریس کانفرنس 124

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کی وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر کے ہمراہ پریس کانفرنس

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کی وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر کے ہمراہ پریس کانفرنس

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی سے) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایات پرشوگر کمیشن کی رپورٹ منظر عام پر لائی گئی ہے ، اب پیسہ بنانے والوں سے پیسہ واپس لانا ہے اس کے لئے کام شروع کر دیا گیا ہے ، ماضی میں روایات رہی ہیں

کہ کمیشن بنتے رہے لیکن رپورٹ سامنے نہیں آتی تھی۔ وہ اتوار کو پی آئی ڈی میں وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔ وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں کی وجہ سے سے ملک پیچھے جاتا رہا‘

تحریک انصاف نے احتساب کا نعرہ بلند کیا اور اس پر پورا اترے گی ہم نے حکومت میں آنے کے بعد وعدہ کیا کہ احتساب سب کا ہوگا‘ وزیراعظم عمران خان نے چینی کے معاملے پر خود کمیشن بنایا۔ انہوں نے کہا کہ شوگر کے شعبے میں بڑے بڑے طاقتور لوگ ہیںاسی لئے یہ کہا جاتا تھا

کہ شوگر کمیشن کی رپورٹ کبھی سامنے نہیں آئے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں بے پناہ مواقع موجود ہیں لیکن ماضی کے حکمرانوں نے ان مواقعوں کو اپنے ذاتی مفاد اور ذات کیلئے استعمال کیا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں روایات رہی ہیں کہ کمیشن بنتے رہے لیکن رپورٹ سامنے نہیں آتی تھی۔

وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے نے چینی کورٹ پبلک کرنے کا کہا تو رپورٹ میں بڑے بڑے نام ہونے پر خیال تھا کہ کچھ نہیں ہوگا ‘ یہ تاثر بھی آج ختم ہوجانا چاہیے ایسا کچھ نہیں ہے، کمیشن رپورٹ پر کارروائی کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا

کہ ملک کے اداروں کو لوٹنے والون کے احتساب کا تحیہ کر رکھا ہے ، عوامی مفاد کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس رپورٹ کے بعد اب شوکر کی قیمتوں بھی کم ہونگی اور جس ریٹ سے اوپر گئی اسی پر بحال کرنا چاہتے ہیں ۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں